تاجروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے، لاہور چیمبر کرنل (ر)مبشر جاوید

منگل 27 مارچ 2018 21:31

تاجروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے، لاہور چیمبر کرنل (ر)مبشر جاوید
لاہور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء)لارڈمیئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید، نائب صدر ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ملاقات میں کہا ہے کہ کاروباری برادری انجن آف گروتھ اور پاکستان کو بڑی معاشی قوت بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور معاشی جنگ کا ہے اور تمام ممالک یہ جنگ جیتنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، 70کی دہائی میں معاشی مشکلات کا شکار ممالک آج ترقی یافتہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ٹریفک، ناجائز تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے بجٹ مختص کردیا گیا ہے، تین چار ماہ میں کام شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ آج کے دور میں شہروں کو آپس میں مسابقت کا سامنا ہے، مردم شماری 2017ء کے مطابق پاکستان کی چھیاسٹھ فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری 1998ء کے مطابق پاکستان دوسرا بڑا شہر تھا اور 2017 کی مردم شماری میں بھی یہ پوزیشن برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی معیشت ٹریلین روپے سے تجاوز کرچکی ہے، 2010-11میں لاہور کی معیشت کا حجم 945.6ارب روپے تھا جو 2014-15ء میں 1227ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور نے مستقبل میں معاشی حوالے سے بہت اہم کردار ادا کرنا ہے لہذا کاروباری برادری کے مسائل حل کرکے انہیں معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی تمام اہم مارکیٹوں کے گرد و نواح میں پارکنگ پلازے ہونا ضروری ہے کیونکہ ٹریفک کے ہنگامے نے کاروباری سرگرمیوں کو بٴْری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ڈرینیج سسٹم کو بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ بارشوں کا پانی مارکیٹوں و گوداموں میں داخل ہوکر تباہی مچاتاہے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پر پابندی کے قانون پر انتہائی سختی سے عمل کرایا جائے۔

انہوںنے شہر میں ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اجلاس میں ملک طاہر جاوید، خواجہ خاور رشید اور ذیشان خلیل کے ہمراہ سہیل لاشاری، طاہر منظور چودھری، شاہد نذیر، شہباز اسلم، ڈاکٹر شاہد رصا، میاں محمد نواز، نعیم حنیف ، عدنان خالد بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ