پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ مندی کے بعد تیزی لوٹ آئی، سرمایہ کاری مالیت39ارب32کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ

بدھ 28 مارچ 2018 22:13

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ مندی کے بعد تیزی لوٹ آئی، سرمایہ کاری مالیت39ارب32کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پھر تیزی لوٹ آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 168.80پوائنٹس کے اضافے سی45172.99پوائنٹس ہوگیاجب کہ حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہنے کے باعث 52.87فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت39ارب32کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ ہواجبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت1کروڑ25لاکھ 19ہزارشیئرز زائد رہا۔

گذشتہ روزٹر یڈنگ کا آغازمنفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 44899.68پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص کمپنیوں کے حصص کی خریداری بڑھنے کے باعث مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی جس سے انڈیکس کی45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 168.80پوائنٹس کے اضافے سی45172.99پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس90.95پوائنٹس اضافے سی22617.64 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس248.32پوائنٹس اضافے سی76459.40 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس134.11 پوائنٹس کے اضافے سی32401.41 پوائنٹس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر365 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ157کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں39ارب32کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت92کھرب45ارب34کروڑ42لاکھ روپے سے بڑھ کر92کھرب84ارب66کروڑ85لاکھ روپے ہو گئی گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 24کروڑ81لاکھ6ہزار شیئرز رہا جب کہ اس کے مقابلے میں منگل کو23کروڑ55لاکھ 87ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی تھی اس لحاظ سے بدھ کوکاروباری سرگرمیوں کا حجم منگل کی نسبت1کروڑ25لاکھ 19ہزارشیئرز زائد رہا۔

گزشتہ روز قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 383روپے اضافے سی8058 روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت150 روپے اضافے سی9700روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی آئی لینڈٹیکسٹائیل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 40روپے کمی سی900 روپے اورشیزان انٹر کے حصص کی قیمت21.82 روپے کمی سی527.18 روپے ہو گئی ۔گذشتہ روزٹی آر جی پاک لمیٹیڈ کی سرگرمیاں2کروڑ2لاکھ29لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ کے الیکٹرک،پاک الیکٹران،فوجی سیمنٹ، لوٹی کیمکل ،پاک انٹربلک، فوجی فوڈز،بینک آف پنجاب ،ٹی پی ایل کارپوریشن اور فوجی فرٹیلائزرکے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کار محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے محتصر وقتی سرمایہ کاری حکمت عملی پر عمل پیرا نظر آرہے ہیں جس کے تحت وہ حصص مہنگے ہونے پر فروخت اور سستے ہونے پر خریداری کرینے لگتے ہیں ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ دنوں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد