سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس

خیبر پختونخوا اور فاٹا کی معاشی ترقی ،ْ صوبائی حقوق کے تحفظ ،ْ ،ْ صنعت و تجارت ، غربت کے خاتمے سے متعلق چارٹر آف اکانومی پر دستخط

جمعہ 30 مارچ 2018 23:06

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میںعوامی نیشنل پارٹی ،ْ تحریک انصاف ،ْ جماعت اسلامی ،ْ پاکستان مسلم لیگ ن ،ْ قومی وطن پارٹی ،ْ پاکستان پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) سمیت قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر نے صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کی معاشی ترقی ،ْ صوبائی حقوق کے تحفظ ،ْ ،ْ صنعت و تجارت کے شعبے کی ترقی ،ْ ٹیکس نظام میں اصلاحات ،ْ خیبر پختونخوا کے پوٹینشلز اور صوبہ کی پسماندگی کو دور کرنے اور غربت کے خاتمے سے متعلق چارٹر آف اکانومی پر دستخط کردیئے ہیں اور مشترکہ اعلامیہ کے ذریعے صوبہ کے حقوق پر کسی قسم کی سودا بازی نہ کرنے کا عہدکرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ آف پاکستان میں بھرپور آواز اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری کی زیر صدارت پشاور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں خیبر پختونخوا کے لئے چارٹر آف اکانومی کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام کیاگیا ہے ۔آل پارٹیز کانفرنس میںسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر ،ْ اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور ،ْ سینئر لیڈر یونائیٹڈ بزنس گروپ سینیٹر الیاس احمد بلور ،ْجماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان ،ْ قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر و رکن صوبائی اسمبلی سکندر حیات خان شیرپائو ،ْ قومی اسمبلی میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر الحاج شاہ جی گل ،ْ سینیٹر نعمان وزیر،ْ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ،ْ عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک ،ْ پی پی پی کے سابق سپیکر کرامت اللہ چغرمٹی ،ْ مختلف سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز ،ْ ایم این ایز ،ْ سیاسی رہنماء ،ْ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور ،ْآل پارٹیز کانفرنس کے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر حاجی محمد افضل ،ْ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ ،ْ نائب صدر ملک نیاز محمد اعوان ،ْ سابق صدور ریاض ارشد ،ْ فواد اسحق ،ْ ذوالفقار علی خان ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ لیاقت احمد خان ،ْ شرافت علی مبارک ،ْ سوات ،ْ چارسدہ ،ْ مردان ،ْ باجوڑ ،ْ چترال ،ْ ہری پور ،ْ ایبٹ آباد ،ْ صوابی ،ْ آئی ایم سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محسن ،ْPREIA USAID سے سلمان فاروق ،ْ سلینا ،ْ مختلف وکلاء ،ْ چارٹر اکائونٹنٹس اور صنعت و تجارت کے شعبے سمیت مختلف شعبہ حات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد اراکین پارلیمنٹ کو ایک ایسے پلیٹ فارم پر جمع کرنا تھا جہاں وہ خیبر پختونخوا کی معیشت اور صنعت و تجارت کے شعبے سے متعلق مسائل ،ْ صوبائی حقوق کے تحفظ اور ہونیوالی زیادتیوں ،ْ ٹیکس نظام میں پائی جانیوالی خامیوں اور ٹیکس اصلاحات ،ْ خیبر پختونخوا کے وسائل اور ذخائر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور پسماندہ صوبہ کے صنعت و تجارت کے شعبے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ان کے حل کیلئے اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا تھا اور ان کے سامنے ایک چارٹر آف اکانومی رکھنا تھا تاکہ جب یہ چارٹر آف اکانومی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کی جائے تو وہاں کسی بھی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایم این اے یا سینیٹر اس کی مخالفت نہ کریں اور سیاست سے بالاتر ہوکر اس کی تائید کریں۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ چارٹر آف اکانومی خیبر پختونخوا اور فاٹا کی تقدیر بدل دے گا اور پسماندگی ،ْ دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے متاثرہ یہ صوبہ بھی معاشی اعتبار سے ترقی کرے گا اور اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا۔آل پارٹیز کانفرنس سے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ صوبہ کے حقوق کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا کریڈٹ سرحد چیمبر کو جاتا ہے کیونکہ یہ سب کا صوبہ ہے اور ہم ہی نے اس کے حقوق کا خیال رکھنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کے معاشی حقوق کیلئے اسمبلی میں جو بھی قرار داد لا سکتے ہیں لاکر اسے متفقہ طور پر منظور کرائیں گے جبکہ بجٹ سے قبل ایک اسمبلی اجلاس بھی متوقع ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد چیمبر کواسمبلی سے جو بھی سپورٹ درکار ہوگی اس میں ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔ انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ وفاق سی پیک میں فاٹا کو بھی ترجیح دے۔ اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور نے بتایا کہ آج سب یہاں جمع ہیں ورنہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہم نے اپنے حقوق کو کبھی نہیں پہچانا اور ہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف لڑتے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس صوبہ کو آباد کرنے میں ہمارے بزرگوں کی ڈھیر ساری قربانیاں ہیں۔ افسوس ہمیں آج تک اپنے حقوق نہیں ملے جو ہمیں انگریزوں سے ملے تھے ۔ غلام احمد بلور نے کہاکہ پچاس فیصد پٹرول اس صوبہ میں پیدا ہو رہا ہے ۔ اسی طرح سب سے زیادہ بجلی بھی یہاں پیدا ہو رہی ہے لیکن یہاں پٹرول ریفائنری نہیں ہے جبکہ لوڈشیڈنگ بھی سب سے زیادہ اسی صوبہ میں ہو رہی ہے ۔

سینیٹر الیاس احمد بلور نے سرحد چیمبر کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی معاشی ترقی کیلئے سیاسی جماعتوں کے اتحاد سمیت بیورو کریسی کے رویہ میں تبدیلی بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم اور صوبوں کو ان کے حقوق دلانے کا سہرا عوامی نیشنل پارٹی کے سر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ صوبہ کے حقوق کی بات کی اور انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی صوبائی حقوق کے تحفظ کے لئے کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان ،ْرکن قومی اسمبلی شاہ گل آفریدی ،ْعنایت اللہ خان ،ْ سکندر حیات خان شیرپائو ،ْ سینیٹر نعمان وزیر ،ْکرامت اللہ خان چغرمٹی ،ْسردار حسین بابک ،ْ غضنفر بلور ،ْ عبدالجلیل جان اور دیگر نے اپنے خطاب میں سرحد چیمبر کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقادکو سراہا اور کہا کہ چیمبر کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں بار بار یہ بتایا جاتا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی اونچی ہے لیکن میں یہاں بتاتا چلوں کہ یہ دوستیاں صرف اور اپنے مفادات پر مبنی ہوتی ہیں ۔ آئندہ آنے والے 20 سالوں میں پوری دنیا کا فوکس اس خطے پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ اعتراف کرنا چاہئے کہ سی پیک میں ہمارے صوبے کو یکسر نظر انداز کیاگیا ہے ہم ابھی بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں بشرطیکہ ہمارا اتفاق ہو ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر