ٹویوٹا نے سب سے مقبول گاڑی کرولا کی فروخت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

کمپنی کی جانب سے ویوس کو بطور متبادل مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا، ابتدائی قیمت 17 لاکھ روپے تک ہوگی

جمعہ 30 مارچ 2018 23:33

ٹویوٹا نے سب سے مقبول گاڑی کرولا کی فروخت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2018ء) ٹویوٹاا کی جانب سے پاکستان میں سب سے مقبول گاڑی کرولا کی فروخت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہائیوں تک سب سے مقبول گاڑی کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی کرولا کی مارکیٹ میں فروخت بالآخر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹوئٹا کمپنی نے کرول ایکس ایل آئی اور کرولا جی ایل آئی دونوں کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹا کی جانب سے ویوس کو بطور متبادل مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 15 سو سی سی انجن کی حامل ٹوئٹا ویوس جدید خصوصیات کی حامل کار ہے جو دنیا کے کئی ممالک میں فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ جبکہ اب اس گاڑی کو پاکستان میں بھی فروخت کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹویوٹاا ویوس کی ابتدائی قیمت 17 لاکھ روپے تک ہوگی۔ ٹوئٹا ویوس کو جلد پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔۔

Browse Latest Business News in Urdu