روئی کے بھائومیں اتار چڑھائو کے بعد استحکام،ہفتہ وار رپورٹ

سندھ کے زریں علاقوں میں کپاس کی بوائی جزوی طور پر شروع ہوگئی،پنجاب میں اپریل میں ہوگی،پانی کے بحران کا خطرہ پیداوار متاثرہونے کا خدشہ ہے، نسیم عثمان

ہفتہ 31 مارچ 2018 19:37

روئی کے بھائومیں اتار چڑھائو کے بعد استحکام،ہفتہ وار رپورٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھائو میں اتار چڑھائو کے بعد مجموعی طورپر استحکام رہا۔ ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے محتاط خریداری اور جنرز کی جانب سے اچھی کوالٹی کی روئی کے زیادہ بھائو طلب کرنے کی وجہ سے کاروباری حجم بھی کم ہوگیا اسکی ایک وجہ تو یہ بتائی جاتی ہے کہ دن بدن اچھی کوالٹی کا اسٹاک کم ہوتا جارہا ہے۔

دوسری جانب ٹیکسٹائل ملز کے بڑے گروپ بیرون ممالک سے روئی کے درآمدی معاہدے ہنوز کررہے ہیں خاص طور پر امریکا سے ری کیپ روئی جو کم داموں میں دستیاب ہے اسکے معاہدے ہورہے ہیں علاوہ ازیں بیرون ممالک سے کئے ہوئے درآمدی روئی کی شیپمنٹ آرہی ہیں جسکی ادائیگی میں رقم لگ رہی ہے جسکے باعث مقامی کاٹن مارکیٹ میں مالی بحران بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 7500 روپے کے بھائو پر بند کیا۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھائو فی من 6300 تا 8000 روپے جبکہ پھٹی کا بھائو فی 40 کلو 2600 تا 3100 رہا گو کہ پھٹی قلیل مقدار میں دستیاب ہے۔ بین الاقوامی کپاس مارکیٹوں میں روئی کے بھائو میں اتار چڑھا کے بعد استحکام رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں پانی کی شدید کمی محسوس کی جارہی ہے تاہم جہاں پانی دستیاب ہے وہاں جزوی طور پر کپاس کی بوائی ہورہی ہے لیکن شدید گرمی کے باعث پودے جلنے کی شکایت کی جارہی ہے۔

صوبہ پنجاب کی حکومت نے اپریل مہینے سے پہلے کپاس کی بوائی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ نسیم عثمان کے مطابق گزشتہ سال کے نسبت آئندہ سال روئی کی پیداوار میں اضافہ ہونے کی توقع ہے کیوں کہ اس سال کپاس کے کاشتکاروں کو پھٹی کے مناسب بھائو ملیں ہیں جبکہ دوسری جانب گنے کے کاشتکاروں کو گنے کے مناسب بھائو حاصل نہیں ہونے کی وجہ سے کاشتکار دل برداشتہ ہیں وہ کپاس کی فصل کی طرف راغب ہونگے اس سال روئی کی پیداوار ایک کروڑ 16 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے جو گزشتہ سال کے نسبت 8 فیصد زیادہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات