آئندہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کیاجائے ، اسلام آباد چیمبر کا مطالبہ

فکس ٹیکس عائد کیاجائے ، ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے ، دائرہ کار کو وسعت دینے سے ریونیو میں اضافہ ہوگا ،صدر اسلام آباد چیمبر

پیر 2 اپریل 2018 20:58

آئندہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کیاجائے ، اسلام آباد چیمبر کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فکس ٹیکس عائد کیا جائے اور موجودہ ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید جی ٹین مرکز کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر محمد نوید، نائب صدر نثار مرزا، خالد چوہدری، دلدار عباسی، اشفاق چٹھہ، سید عادل انیس ، خالد میاں، محمد فہیم خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ اگلا بجٹ 27 اپریل کو متوقع ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ درجہ بندی کر کے آئندہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں پر فکس ٹیکس عائد کیا جائے اور ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کوشش کی جائے جس سے ٹیکس ریونیو میں بہتر اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس نظام کو ایک عام ٹیکس دہندہ کیلئے آسان و سہل بنایا جائے اور تمام ٹیکس فارم اردو میں تیار کئے جائیں جس سے خاص طور پر چھوٹے تاجروں کو سہولت ہو گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ الیکشن میں تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے نومنتخب عہدیداران اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل حل کرانے کیلئے چیمبر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، جی ٹن مرکز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی ٹن مرکز کے نومنتخب صدر کامران کاکاخیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانون کرایہ داری کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسلام آباد کے تاجر سخت پریشان ہیں اور کاروبارعدم تحفظ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے اور قانون کرایہ داری کے جلد نفاذ کیلئے حکومت کے ساتھ کوششیں تیز کرے۔انہوںنے جی ٹن مرکز کا دورہ کرنے پر چیمبر کے عہدیداران اور وفدکے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی تاجر برادری کے مفاد کیلئے چیمبر اور ٹریڈر ایکشن کمیٹی سے مکمل تعاون کریں گے۔ اعجاز خان

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ