فیصل آباد، وفاقی اور پنجاب حکومت میڈیکل سٹور مالکان کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرے،شبیر حسین چاولہ

صدر چیمبر آف کامرس کا 5 اپریل سے دواسازاداروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

پیر 2 اپریل 2018 22:40

فیصل آباد، وفاقی اور پنجاب حکومت میڈیکل سٹور مالکان کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرے،شبیر حسین چاولہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے دواساز اداروں اور میڈیکل سٹور مالکان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرے۔ انہوں نے 5 اپریل سے دواسازاداروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنے مطالبات کیلئے پر امن جد و جہد کر رہے ہیں جبکہ گزشتہ برس بھی لاہور میں بم دھماکے کے بعد امن و امان کے پیش نظر انہوں نے رضا کارانہ طور پر اپنی ہڑتال ختم کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس ذمہ دارانہ رویہ کے باوجود حکومت نے ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اب اس اہم شعبہ میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی اور موجودہ یونٹوں کیلئے بھی اپنے کاروبار کو جاری رکھنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک کے کل 759دواساز اداروں میں سے 440 پنجاب میں ہیں اس لئے اس صورتحال سے سب سے زیادہ فکر پنجاب کے لوگوں کو ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2012 میں اس شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 53 ملین ڈالر تھی جو حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اب 3.3 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دواساز اداروں کے ساتھ ہزاروں میڈیکل سٹورز کا مستقبل وابستہ ہے لیکن حکومت دانستہ طور پر ان کے مسائل حل کرنے سے اجتناب برت رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھوٹی چھوٹی نادانستہ غلطیوں پر بھاری جرمانے اور قید کی سزاؤں نے اس شعبہ سے وابستہ افراد کو پر امن تاجروں کی بجائے مجرم بنا دیا ہے اور یہ صورتحال بزنس کمیونٹی کیلئے کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔

انہوں نے ڈرگ ایکٹ 1976 میں شامل کی گئی ایسی انتہائی اقدامات والی شقوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے اس کا قابل قبول حل تلاش کرنا چاہیئے تاکہ وہ مکمل ذہنی سکون سے اپنا کاروبارجاری رکھ سکیں اور یہ شعبہ بھی ترقی کر سکی

Browse Latest Business News in Urdu

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا