ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے 2017 کے مالی نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 4 اپریل 2018 22:12

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ نے 2017 کے مالی نتائج کا اعلان کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) Huawei Consumer Business Groupنے مالی سال2017 کے آڈٹ شدہ نتائج جاری کر دئیے ہیں جن سے ٹھوس کاروباری ترقی ظاہر ہوتی ہے۔ کمپنی کی کل سالانہ آمدنی 603.6 ارب یوآن رہی (جو سال کے اختتام پر ایکسچینج کی شرح کے مطابق 92.5 ارب امریکی ڈالرز ) تھی جو گزشتہ سال2016ء کے مقابلہ میں 15.7 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا خالص منافع47.4ارب یوآن (7.3 ارب امریکی ڈالرز) رہا جس میںگزشتہ سال کے مقابلہ میں28.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔

HUAWEI کے کنزیومر بزنس میںHUAWEIاورHONOR برانڈز تیزی سے آگے بڑھے ہیںاور اپنی متعلقہ مارکیٹوں میںتیز تر ترقی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ہواوے نے سنہ 2017 ء میں مجموعی طور پر 153 ملین اسمارٹ فونز (بشمول Honor)فروخت کے لیے پیش کیے او ر رپورٹ کے مطابق اس کی سالانہ آمدنی 237.2ارب یوآن رہی (یعنی 36.4ارب امریکی ڈالرز) اور اس طرح گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 31.9 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

HUAWEI اورHONORبرانڈز کے درمیان باہمی تعاون سنہ2017 میں ہواوے اورآنر برانڈ ز کی دوہری حکمت عملی نے مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا۔ دونوں برانڈزمل کر بہترین مصنوعات کا مکمل پورٹ فولیو فراہم کرتے ہیں۔ جدید خصوصیات اور اعلیٰ تجربے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہواوے برانڈ نے بڑی مارکیٹ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اورصارفین کی وسیع تر حلقہ میں جگہ بنائی اورانہیں ممکن حد تک اینڈ-ٹو-اینڈ تجربہ فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کی۔

Honorنے بھی ایک خاص انداز کی نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی اور آن لائن برانڈ کے طور پر جگہ بنانے کے لیے محنت کی اور نوجوان نسل کے دلوں میں گھر گیا۔ سنہ 2017ء میں درج ذیل کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ HUAWEI کی فلیگ شپ پرودکٹ HUAWEI P اور Mate سیریز نے دنیا بھر میں صارفین کے درمیان مقولیت حاصل کی جس سے دنیا بھر می بڑی مارکیٹوں میں ہواے کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا۔

HUAWEI P10اور HUAWEI MATE 9سیریز کی شپمنٹ 20ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی۔ HUAWEI nova سیریز اورHonorکی ڈوئل فلیگ شپ سیریز (V اور ڈیجیٹل فلیگ شپ سیریز) نے ٹیکنالوجی اور خوبصورتی کے ملاپ کے باعث اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ۔دونوں نوجوان اور فیشن کے شوقین صارفین کے درمیان رجحان ساز بن گئے اور عمومی طور پر عمدہ پذیرائی حاصل کی۔ Gاور Y سیریز اور Honor کے متعددمڈ رینج ماڈلزکے لیے بھی یہ کامیابیوں کا سال رہا۔

کارکردگی اور مسابقتی قیمت کے باعث بڑے پیمانے پر ترقی کو ممکن بنایا۔ عالمی سطح پر صارفین کے درمیان برانڈز کے بارے میں آگاہی، پہچان اور ساکھ میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہمارے مارکیٹ شیئرمیں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔ سنہ 2017ء میں حاصل ہونے والی چند بڑی کامیابیوں میں عالمی مارکیٹ میںHuawei اورHonorنے مل کر 10فیصد سے زیادہ حصہ حاصل بنایا اور اس وقت ہم دنیا بھرکی مارکیٹوں میں Top 3اسمارٹ فونز میں شمار ہوتے ہیں۔

عالمی سطح پر مجموعی طور پر برانڈ کے بارے میں آگاہی 86فیصد ہو گئی جبکہ سنہ 2016ء میں یہ 81فیصد تھی۔ چین سے باہر برانڈ کے بارے میں آگاہی 64فیصد سے بڑھ کر 74 فیصد ہو گئی۔چین سے باہر کی مارکیٹوں میں HUAWEI ڈیوائس کو ترجیح دینے والے صارفین کی تعداد میں ،گزشتہ سال کے مقابلہ میں،100فیصد اضافہ ہے جس کے باعث ہواوے پہلی مرتبہ عالمی وینڈرز کے شعبے میں کے Top 3میں ہونے لگا ہے۔

اپنے تعارف کے بعد سے ہماری فلیگ شپ مصنوعات ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے والی (bestseller)مصنوعات رہی ہیںجس سے ہمارے high-end ماڈلز کی قیمتیں 500امریکی ڈالرز 10فیصد بڑھ گئیں۔سنہ 2017ء کے دوران علاقائی مارکیٹوں میں بھی Huaweiڈیوائسز کی اچھی پذیرائی ہوئی جس کی خاص خاص باتیں درج ذیل ہیں۔ چین میں اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں HUAWEI ( بشمولHonor) کا حصہ سب سے زیادہ رہا اور ہم چین کی موبائل فون انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجویز کیے جانے والا برانڈ بن گئے اور یہ کسی چینی برانڈ کے لیے پہلی مرتبہ ہے۔

ہمیں یہ اعزاز ممتاز برانڈ ریٹنگ ایجنسی، چن برانڈ نے چائنا نیت پروموٹر اسکور انڈیکس (C-NPS)نے دیا۔ یورپ میں، HUAWEI اسمارٹ فونز نے جرمنی، فن لینڈ، ڈنمارک، اسپین اور اٹلی جیسے ممالک میں صارفین کی جانب سے اعلیٰ تعریف حاصل کی جس سے مارکیٹ میں ہمارے حصص اور ساکھ میں بہتری آئی۔ان ممالک میں HUAWEIکو دوسرا بڑا برانڈ خیال کیا جاتا ہے۔ ایشیا پیسفک کے علاقہ میں، HUAWEI نے جاپان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیںاور یہاں بھی مارکیٹ کے حصص میں اضافہ ہوا ہے۔

جاپان جیسے اہم ممالک میں اس برانڈ پر لوگوںکی توجہ دوگنا ہوگئی۔ لاطینی امریکہ، مشرق وسطی اور افریقہ میں، HUAWEI اسمارٹ فون کے کاروبار میں 15 فیصد سے زائد مارکیٹ حصص کے ساتھ بتدریج اضافہ ہوا ہے۔متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، میکسیکو اور کولمبیا سمیت اہم ممالک میں HUAWEI نے انTop 3 برانڈز میں جگہ بنائی ہے جن پور توجہ دی جاتی ہے جبکہ HUAWEI اوردیگر دو برانڈز کے درمیان فرق کم ہوتا جارہا ہے ۔

سفرکے دوران صارفین کے تجربہ میں بہتری ہمارے کنزیومر بزنس گروپ نے سنہ 2017ء میں صارف کے تجربے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مارکیٹ کے حصول اور برانڈ کے شعور میں مسلسل اضافہ ہوا۔ہم نے پروڈکٹ میں جدت، موبائل سروسز، چینل ٹرانسفارمیشن اور کسٹمر سروس میں مسلسل اضافہ کیا تاکہ صارفین کے تجربہ میں اضافہ ہو اور پریمیم عالمی برانڈ کے طور پر ہماری بنیادیں مضبوط ہوں۔

مصنوعات میں جدت لانے کی غرض سے ہم نے صارفین کی عملی ضروریات اور عمومی استعمال پر توجہ مرکوز رکھی اورمصنوعی ذہانت (AI)کے استعمال سے مصنوعات کی کارکردگی میں بہتری لائے اور ایسے ذہین فون ڈیزائن کیے جو حقیقی معنوں میں ہمیں سمجھتے ہیں۔ اکتوبر،2017ء میں ہم نے HUAWEI Mate 10 متعارف کرایاجو صنعت میںایک حقیقی سنگ میل ہے۔ یہ ڈیوائس اسمارٹ فونز سے انٹیلی جنٹ فونز کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

HUAWEI Mate 10 سیریز میں AI کیمرے، AI کی طاقت رکھنے والی بیٹری مینجمنٹ،انٹیلی جنٹ اسسٹنٹ اور وجدانی HiTouchفنکشن موجود ہیں۔یہ فنکشن ایسا تجربہ فراہم کرتے ہیں جس میں مثبت بھی ہے اور ذاتی بھی اور رویاتی اسمارٹ فونز کی جانب سے پیش کی جانے والی حدود کو وسیع کرتے ہیں۔AI ٹیکنالوجی کو EMUI 8.0 کی قوت بھی موجود ہے جس کے باعث اینڈرائیڈکی سستی کودور کرتی ہے جس کے باعث فون ہمیشہ تیزی سے کام کرتے ہیں۔

موبائل سروسز میں،HUAWEI AppGalleryصارفین کے لئے ایک محفوظ اور قابل اعتمادAppپلیٹ فارم کی تیاری کے لیے پرعزم ہے۔ چارسطحوں پر مشتمل سیکورٹی چیک کا میکانزم صارفین کو App سے وابستہ خطرات سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ سنہ 2017ء میں HUAWEI AppGallery سے 61 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں جس میں 18 مختلف اقسام کی 600 سے زائد ایپس ڈاؤن لوڈکی گئیں جن کے لیے ادائیگی لازمی تھی۔

2017 میں، HUAWEI کی ملکیتیApps اور سافٹ ویئر سروس میں پیش رفت جاری رہی جس میں درج ذیل شامل ہیں HUAWEI Pay نے 66 سے زائد بینکوںکو اعانت فراہم کی جو ڈیوائس کے 20 ماڈلز میںدستیاب ہے اور ان ڈیوائسز میں اسمارٹ فونز اور سمارٹ گھڑیاں شامل تھیں۔ اس ایپ کو بیجنگ ، شنگھائی، شینزن ،سوژو، وہان ، گوانچی اور دیگر کئی پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال کی جاتی ہے۔

HUAWEI ویڈیو، HUAWEI میوزک، اور HUAWEI ریڈرمیں صارفین کی دلچسپی میں اضافہ ہواہے جن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ Skytone، ایک غیر ملکی ڈیٹا سروس ہے جو 80 سے زیادہ ممالک اورعلاقوں میں دستیاب ہے۔اس سروس کے ساتھ، صارفین سم کارڈ کے بغیر بھی دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔اعلیٰ ترین موبائل سروسز کے ساتھ، ہمارے صارف کی تعداد میںمسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سنہ 2017 ء کی چوتھائی سہ ماہی کے دوران HUAWEI کی موبائل سروس کے استعمال کنندگان کی تعداد 340 ملین سے بڑھ چکی ہے۔ ریٹیل اور چینل ڈیویلپمنٹ میں، دسمبر2017ء تک، دنیا بھر میںHUAWEI کے ریٹیل اسٹورز کی تعداد 45,000سے بڑھ چکی تھی جو گزشتہ برس کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 10فیصد زیادہ ہے۔ہم نے ایک سادہ،دلچسپ اور متاثر کن high-endتجربہ پر اپنی توجہ مرکوز رکھی معیار میں مزید بہتری آئی۔

پیشر فت کی خاص خاص باتیں درج ذیل ہیں اٹلی، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، تھائی لینڈاور بہت سے دیگر ممالک میں اعلیٰ درجے کے اسٹورز قائم کرکے، دنیا بھر میں تجارتی اسٹورز کی کل تعداد میں 3,000 تک کا اضافہ جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلہ میں 200فیصد زیادہ ہے۔ چینل آپریشنز میں تبدیلی، چینل سے متعلق پالیسیوں کو سادہ بنانا اور چینل کے اسٹرکچر میں زیادہ سے زیادہ بہتری۔

علاقائی سیلز ٹیموں کو زیادہ اختیارات تفویض کیے گئے، چینل آپریشنز میں بہتری اور چینل پارٹنرز کی حوصلہ افزائی۔کسٹمر سروس کے شعبہ میں، ہم سروس کی کوریج کو مزید علاقوں تک مسلسل وسعت دے رہے ہیں اور سروس کے نئے طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ صارفین کو زیادہ آسان اور ذاتی تجربہ فراہم کر سکیں۔ آف لائن سروسزسنہ 2017 کی چوتھی سہ ماہی کی طرح،دنیا کی105 ممالک اورخطوں میںکنزیومر بزنس گروپ کے 14,00 سے زائد آف لائن مراکز موجود تھے جن میں تقریباً 800 HUAWEI برانڈڈ سروس اسٹورز شامل ہیں۔

ہمارے اسٹورز بنیادی ر پئیرنگ کی سروسز فراہم کرتے ہیں۔صارفین رپئیرنگ کے لئے اسٹورز پر تشریف لاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپائنٹمنٹ، ہوم سروس یا اپنی ڈیوائسز میل کرنے جیسی سروسز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ہمارے اسٹورز پر اسکرین انشورنس،اضافی وارنٹی اورتبدیلی کی خدمات بھی دستیاب ہیں۔ آن لائن خدمات آن لائن کسٹمر سروس اب 111 ممالک اور 65 زبانوں میں دستیاب ہے۔

یہ سروسز ہاٹ لائن، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا، ای میل، اور مختلف خود مختار ماڈیولز کے ذریعہ دستیاب ہیں۔ صارفین کو زیادہ باسہولت، بروقت اور موثر خدمات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔ مصنوعات اور خدمات کو مقامی طور پر بہتر بنانے کے لیے سنہ 2017ء میں HUAWEI کو صارفین کی جانب سی329 درخواستیں موصول کی۔ایک کھلے ماحولیاتی نظام کے ساتھ مستقبل کا تعین مستقبل کی ذہین دنیا میں داخلے کے لیے اسمارٹ فونز ایک اہم ذریعہ ہیں اور اسی طرح وہ خود کو اسمارٹ سے ذہین بنا سکیں گے۔

ذاتی ٹول سے بڑھ کر، اسمارٹ فون انسانی جسم کا قدرتی حصہ بن جائیں گے اور صارفین کو مصنوعی ذہانت کی صورت میں مدد فراہم کریں گے۔ مشین میں سیکھنے کی صلاحیت اور ڈیٹا کے تجزیہ سے انٹیلی جنٹ فونز روزمرہ زندگی میں کئی اہم کردار ادا کریں گے۔یہ ہاؤس کیپر، پرسنل ٹرینر، نرس، ڈرائیور، سیکریٹری اور ٹیچر کا کردار ادا کریں گے اور صارفین کو مزید ذاتی تجربہ فراہم کریں گے۔

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ میں ذہین مصنوعات اور ماحولیاتی نظام کا نظم و نسق اس نظرئیے کے مطابق کیا جاتا ہے۔ سنہ 2017 میں ہم نیKirin 970جاری کیا جو ایکAI chipset ہے جس میں نیورل نیٹ ورک پروسیسنگ یونٹ (NPU)نصب ہے ۔یہ چپ HUAWEI Mate 10 اسمارٹ فون کو طاقت فراہم کرتی ہے سیریز کمپیوٹنگ کی کارکردگی میں رکاوٹوں کو دور کرتی ہے اورانسان -مشین انٹرایکشن کی غرض سے نئے امکانات کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے۔

ہماری Kirin چپس HiAI ایکو سسٹم کی بنیاد ہیں۔ چپس، ڈیوائس اور کلاؤڈ کے لییHUAWEI کی ممتازخصوصیات کے ساتھ یہ ایکو سسٹم Kirinچپس کے ساتھ مربوط ہو جاتا ہے۔اس کا EMUI اسمارٹ انجن اور اسمارٹ سروسز کو ایک IAموبائل کمپیوٹنگ پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیتا ہے۔ ہر منظر میں زبردست تجربہ فراہم کرنے کے لئے، Huawei کی موجودگیPCs, tablets, ، wearables، سمارٹ ہومز ، اورconnected گاڑیوں میں بڑھ رہی ہے۔

اس طرح کی کوششوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں HUAWEIکیtablets نے دیگر مارکیٹوں کے باوجود 40 فیصد کا سالانہ اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس میں HUAWEI مارکیٹ کے حصص کے لحاظ سے عالمی سطح ٹاپ تینtablets بنانے والوں میں سے ایک ہے ۔ ہم نے اپنی میٹیٹ بک کی second generation کا آغاز کیا، اور مMateBook X نے سی ای ایس ایشیا میں سب سے بڑے اعزازات کا سلسلہ حاصل کیا، بشمول بہترینBest PC یا Tablet ، بہترین تجربے، ڈیزائن اور طاقتور کارکردگی کے۔

اسمارٹ ہومز جدید دنیا کا ایک اہم حصہ بنیں گے۔ ہماریConsumer Business Group وسیع ماحولیاتی ترقی کے تین مراحل پر نظر کے ساتھHiLink سمارٹ ہوم کی تعیناتی اور آپریشن میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پہلا مرحلہ کنیکٹوٹی بڑھا رہا ہے، جس کے دوران تمام آلات منسلک ہوں گے۔ دوسرا مرحلہ مکمل کنیکٹوٹی ہے، جس کے دوران لوگ، آلات اور خدمات دائرہ کار میں منسلک ہوں گے۔

تیسرا مرحلہ ذہین کنیکٹوٹی ہے، جس کے دوران آلات پیچیدہ ایپلی کیشنز کو وسیع پیمانے پر آزاد سیکھنے اور ذہین تعاون کے قابل ہوں گے۔HiLink سمارہوم ماحولیاتی نظام کے ذریعہ، Huawei 80 سے زیادہ برانڈز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، جس میں 50 سے زائد مصنوعات کی اقسام شامل ہیں۔ماحولیاتی نظام نے 300 سے زیادہ مصنوعات کو ایک دوسرے کے ساتھ سمارٹ ہوم، گھریلو آلات، ریل اسٹیٹ اور مواد کی سروس ڈومینز کے ساتھ مل کر شروع کیا ہے۔

HUAWEI کے کنزیومر بزنس گروپ کا خیال ہے کہ صارفین کے ساتھ بہتری کا آغاز اور اختتام ہوتا ہے ۔ اس ذہن کے ساتھ ہم ، 2018 میں اسمارٹ آلات سے ذہین آلات تک ارتقاء کی جانب جائیں گے، AI, AR, and VR سمیت، بنیادی ٹیکنالوجیوں میں ہمارے تجربے جاری رہیں گے۔آخر سے اختتام کی صلاحیتوں کے ساتھchips، آلات، اورcloud کے درمیان مطابقت پذیری ہے، ہمارا آخری مقصد سمارٹ ڈیوائس انڈسٹری میں تبدیلی کی قیادت کرنا اور ایسا تجربہ فراہم کرنا ہے جو ہمارے صارفین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس