’’انڈسٹری اور تعلیمی شعبے کے درمیان تعلقات ویژن2030‘‘ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد

جمعرات 5 اپریل 2018 19:46

’’انڈسٹری اور تعلیمی شعبے کے درمیان تعلقات ویژن2030‘‘ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) لاہور چیمبر میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ’’انڈسٹری اور تعلیمی شعبے کے درمیان تعلقات ویژن2030‘‘ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نذیر حسین، لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انڈسٹری اکیڈمیا لنکیج کے کنوینر عمر سلیم، ابرار احمد، چیئرمین پاپام افتخار احمد، معظم رشید، محمد سعادت اللہ اور مختلف انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، لاہور چیمبر کے نائب صدر لاہور چیمبر ذیشان خلیل نے کہا کہ انڈسٹری اور تعلیمی شعبوں کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اسی بناء پر ہم نے ہر سال یکم اپریل کو 'انڈسٹری اکیڈمیا لنکیج ڈی'اور اپریل کے پہلے ہفتے کو 'انڈسٹری اکیڈمیا لنکیج ویک'قرار دیا اور اس مشن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان بھی ہمارے ساتھ ہے، سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر عمر سلیم نے کہا کہ انڈسٹری اور تعلیمی شعبے کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک اور ایک دوسرے کی ضروریات سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت تیار کی جاسکے، صرف تحقیقی کاغذات تیار کرنا کافی نہیں، ڈائریکٹر جنرل ہائر ایجوکیشن کمیشن آ ف پاکستان نذیر حسین نے کہا علم کی بنیاد پر معیشت ہمارا مستقبل ہے اورہم صنعت کے ساتھ مشترکہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فوری طور پرصنعتوں کے ساتھ کام کرنے کی پالیسی ترتیب دی جائے اور اس بات پراتفاق کیا کہ کمیشن تمام فنڈڈ ریسرچ پراجیکٹس کی تفصیلات سے صنعتوں کو آگاہ کریگا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ