پیسکو چیف کی جانب سے صنعتوں اور کاروباری اداروں کیلئے لوڈ ایکسٹنشنز کے کیسز میں تاخیر اور سرحد چیمبرسمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اُن کے ساتھ امتیازی رویے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

جمعرات 5 اپریل 2018 21:39

پیسکو چیف کی جانب سے صنعتوں اور کاروباری اداروں کیلئے لوڈ ایکسٹنشنز کے کیسز میں تاخیر اور سرحد چیمبرسمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اُن کے ساتھ امتیازی رویے کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پیسکو چیف کی جانب سے صنعتوں اور کاروباری اداروں کیلئے لوڈ ایکسٹنشنز کے کیسز میں تاخیر اور سرحد چیمبرسمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اُن کے ساتھ امتیازی رویے کے خلاف مذمتی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیسکو چیف کی جانب سے سرحد چیمبر کو نظر انداز کرنے اور صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے سمیت اُنہیں ملاقات کیلئے وقت نہ دینے کے اقدام پر اُن کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لیا جائے اور اس نشست پر بزنس فرینڈلی آفیسر کو تعینات کیا جائے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی صلاحیت رکھتا ہو ۔

تفصیلات کے مطابق سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کمیٹی کا اجلاس سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی زیر صدارت چیمبر ہائوس میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نعیم بٹ ،ْ نائب صدر ملک نیاز محمد اعوان ،ْ چیمبر کے سابق صدور شرافت علی مبارک ،ْ حاجی محمد افضل ،ْ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عمران ساول ،ْ منہاج الدین ،ْ نعمان الحق ،ْ سہیل جاوید ،ْ غضنفر ساول ،ْ حارث مفتی ،ْ عابد اللہ خان یوسفزئی ،ْخان گل اعوان ،ْ ملک کامران اسحق ،ْ ڈاکٹر خوشحال خان مہمند ،ْ اکبر شیراز ،ْمحمد اقبال ،ْ شبنم منیر اور فیض محمد فیضی ،ْ ضیاء الحق سرحدی ،ْحسیب علی مبارک ،ْ طارق علی اور ذوالفقار علی نے شرکت کی ۔

زاہداللہ شنواری کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کی آڑ میں دکانداروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اورصوبائی حکومت سمیت محکمہ آرکیالوجی پر واضح کیاگیا کہ اگر دکانداروں کی جانب سے مسجد مہابت خان کی تزئین و آرائش کے عمل میں بھرپور تعاون کے باوجود اُنہیں زبردستی بے دخل کرنے کی کوشش کی گئی تو تاجر برادری راست اقدام پر مجبور ہوگی۔

اجلاس میں سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے ایگزیکٹو ممبران کو چیمبر کی سطح پر ہونیوالی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور انہیں صنعت و تجارت کے شعبے سے وابستہ کاروباری افراد کے مسائل کے حل کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ اجلاس میں صنعت و تجارت سے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیاگیا اور کہا گیا کہ صوبائی محکمے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں کوئی ادارہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے ۔

ایگزیکٹو کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ صنعت و تجارت سے متعلقہ محکمے بزنس کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ سرحد چیمبر کی سفارش پر ممبران کو ترجیحی بنیادوں پر چائنا کے ویزے جاری کئے جائیں گے اور اس حوالے سے پاکستان میں چائنا کے سفارتخانے کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ میں سست روی اور بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کے شدید متاثر ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ کی وجہ سے دکانداروں کو ہونیوالے نقصانات کے متبادل اُنہیں مختلف ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد