کم از کم ٹیکس کی شر ح کو 1.25فیصد سے کم ہو کر1 فیصد ہو نا چا ہیے ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کی بجٹ تجویز

جمعرات 12 اپریل 2018 21:57

کم از کم ٹیکس کی شر ح کو 1.25فیصد سے کم ہو کر1 فیصد ہو نا چا ہیے ،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کی بجٹ تجویز
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی نے اپنی حالیہ بجٹ تجا ویز میں جو ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کے زیر نگرانی تیا ر کیے گئے ہیں ،ایف بی آر پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ کم از کم ٹیکس کی شر ح کو 1.25فیصد سے کم ہو کر1 فیصد ہو نا چا ہیے نیز ٹر ن اوور Turnover کی حد 10ملین سے بڑھا کر 50بلین تک کی جا ئے۔

(جاری ہے)

جو کمپنیز جس سال خسارہ کا شکا ر ہو ئیں ہیں انہیں اس سال ٹر ن اوورکی ادائیگی سے مبر اکیا جا ئے اور اجازت دی جا ئے کہ وہ اس ٹیکس کو Carry forward کر سکیں۔سید مظہر علی نا صر نے مزید کہاہے کہ کم از کم ٹیکس شر ح میں پچھلے سالوں میں0.5 فیصد سے 1 فیصد تک اضا فہ کیا گیا تھا لیکن یہ کبھی بھی 1فیصد سے زیا دہ نہیں بڑھنے پا یا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت ٹیکس کی بنیا د کو وسیع کر کے ٹیکس میں اضا فہ کرنے کے بجا ئے ٹیکس کی شر ح بڑ ھاکر ریو نیو ٹارگٹ حاصل کر نا چا ہتی ہے مگر زیا دہ ٹیکس ریٹ ہو نے سے ٹیکس چوری اور کر پشن میں اضا فہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ Tax Exemption کی حد 10ملین روپے سے 50ملین تک بڑھانے سے تمام کمپنیوں کو اپنا ٹر ن اوور ظاہر کر نے میں مدد ملے گی

Browse Latest Business News in Urdu