ڈالر کی حالیہ قدر ،تیل کی قیمتوں میں اضافے سے آنیوالے دنوں میں مہنگائی کی رفتار 3.8 سے بڑھ کر 4.5فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اے ڈی بی

کرنٹ اکائونٹ خسارہ تیزی کیساتھ بڑھ رہا ہے جسکی وجہ سے ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار متاثر ہونیکا خدشہ ہے‘پاکستانی معیشت کی صورتال پر سالانہ رپورٹ

جمعرات 12 اپریل 2018 23:42

ڈالر کی حالیہ قدر ،تیل کی قیمتوں میں اضافے سے آنیوالے دنوں میں مہنگائی کی رفتار 3.8 سے بڑھ کر 4.5فیصد تک پہنچ سکتی ہے، اے ڈی بی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت کی صورتحال پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں ڈالر اور تیل کی قیمتیں بڑھنے سے آنے والے دنوں میں مہنگائی کی رفتار تیز ہونے اور غیرملکی ادائیگیوں کی وجہ سے اقتصادی ترقی متاثر ہونے کے خدشات ظاہر کر دئیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی حالیہ قدر اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے آنے والے دنوں میں مہنگائی کی رفتار بڑھے گی جو3.8فیصد سے بڑھ کر 4.5فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارہ تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اقتصادی ترقی 5.6فیصد رہے گی جبکہ آئندہ سال یہ کم ہوکر 5.1 فیصد تک محدود ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

برآمدات تیزی کے ساتھ بڑھنے سے کرنٹ اکائونٹ خسارہ دبا کا شکار ہے۔ اس دوران گاڑیوں، الیکٹرانکس اور مشینری کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال درآمدات کو کنٹرول کرنے کیلئے لگائی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی درآمدی دبا ئوکم کرنے میں ناکام رہی۔ آنے والے مہینوں میں غیر ملکی ادائیگیوں کابوجھ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا تعین کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال سیمنٹ، سریا اور اسٹیل کی زیادہ مانگ کی وجہ سے اقتصادی ترقی پر مثبت اثرات پڑے گا۔ پاکستان کا بجٹ خسارہ مقررہ ہدف سے زیادہ مگر گزشتہ سال کی نسبت کم رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق تجارتی شعبے کو بھی کئی مسائل کا سامنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک