سٹیٹ بینک آف پاکستان اور چکوال چیمبر آ ف کامرس کی جانب سے ایس ایم ای فنانس بارے سیمینار

جمعہ 13 اپریل 2018 22:13

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور چکوال چیمبر آ ف کامرس کی جانب سے ایس ایم ای فنانس بارے سیمینار
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان اور چکوال چیمبر آ ف کامرس کی جانب سے ایس ایم ای فنانس کے موضوع پر سیمینار مقامی ہوٹل میں ہوا۔ سیمینار میں چکوال چیمبر کے صدر حاجی نذیر سلطان ، گروپ لیڈر قاضی محمد اکبر ، سابق صدر خواجہ عارف یوسف ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران خرم کامران ،غلام محمد کہوٹ ، آصف محمود مانی ، رانا زاہد علی ، سینیئر ممبران حاجی نور سلطان، ملک عبدالحفیظ انجم ، ، ڈاکٹر اظہر اعوان ، اور جنرل باڈی ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں نیشنل بینک کے مینیجر شاہد سلیم اور یو بی ایل، میزان بینک ، پنجاب بینک ، بینک الحبیب ، حبیب بینک اور دیگر کے نمائندگان نے شرکت کی ۔سٹیٹ بینک سے آئے ہوئے نمائند گان جن میں عماد قیصر اور میڈم شیریں بلوچ شامل تھے، نے بتایا کہ ایس ایم ای فنانس پالیسی چھوٹے تاجرون کے لیے بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ممبران سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب قرضہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی پیچیدہ عمل سے گزرنا نہیں پڑے گا بلکہ تمام بینک آپ سے بھر پور تعاون کریں گے ۔

پریزنٹیشن دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس قرضہ پر شرح سود بہت کم یعنی 6فیصد سے بھی کم ہو گی اور تاجر بغیر کسی پیچیدہ عمل کے اس کو حاصل کر سکتے ہیں ۔مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے تمام حاضرین کو پراجیکٹر کے ذریعے مختلف انڈسٹری کے لیے فنانس کا حصول بتایا گیا ۔ میڈیم شیریں بلوچ نے تمام بینکوں کے نمائندگان کو تنبیہہ کی کہ تمام تاجران سے نرمی برتی جائے اور قرضہ کہ فراہمی کو آسان طریقے سے ممکن بنایا جائے ۔

سیمینار کے اختتام پر صدر حاجی نذیر سلطان اور قاضی محمد اکبر کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاجران کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور بینک ہر طرح کے معاملے میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ آخر میں چکوال چیمبر آف کامرس کی طرف سے سٹیٹ بینک کے نمائندگان اور نیشنل بینک کے منیجر شاہد سلیم کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل