گرمی کی شدت میں گیس اور بجلی کی نایابی کے بحران نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا

انڈسٹریل ایریا ز میں روزانہ 8گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ایکسپورٹ آرڈرزتاخیر کا شکار

جمعہ 13 اپریل 2018 22:26

گرمی کی شدت میں گیس اور بجلی کی نایابی کے بحران نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ا وربزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہاہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی اور گیس کی کمی کا شدید بحران سامنے آیا ہے جس سے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شدید متاثر ہورہے ہیں۔

صنعتکاراس صورتحال سے شدیدپریشان ہیں۔ صنعتوں کوایکسپورٹ آرڈرز میں تاخیر اور پروڈکشن میں انتہائی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگاری کا شکار ہورہے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کے ساتھ10MMCFDکا معاہدہ ہونے کے باوجو دD 90 MMCFگیس فراہم کی جارہی ہے، جبکہ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ500میگا واٹ کے شارٹ فال کو ختم کرنے کے لئے انکو 190MMCFDگیس درکار ہے۔

(جاری ہے)

SSGCکے مطابق کے الیکٹرک 80ارب کا نادہندہ ہے اسکے برعکس کے الیکٹرک 13.5ارب کی ادائیگی بتارہا ہے ۔ جبکہ باخبر حلقوں کے مطابق دونوں کمپنیوں کے مابین ایگریمنٹ کا نہ ہونا یا پرانے بقایاجات برسوں پرانے مسائل ہیں جنکے باوجود 150ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کی جارہی تھی پھر اب اچانک گیس سپلائی میں کٹوتی کیوں کی گئی۔ میاں زاہد حسین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دونوں فریقوں کے مابین اس مسئلے کے حل کے لئے عملی کوشش کی اور وزیراعظم کو خطوط لکھے جو قابل تحسین ہے۔

وفاقی حکومت اس مسئلے کے فوری حل کے لئے اقدامات کرے۔ میاں زاہد حسین نے کہاکہ اس صورتحال سے پورا شہر پریشانی کا شکار ہے جس کا فوری حل ضروری ہے۔ کے الیکٹرک کو بلا تاخیر گیس کی فراہمی یقینی بنانے سے بجلی کے بحران کو حل کیا جاسکتا ہے۔ SSGCکے ترجمان کے مطابق وہ پہلے بھی ایسی صورتحال کو بحسن و خوبی حل کرچکے ہیں اور اب بھی حل نا ممکن نہیں ہے تو پھر تاخیر کی کیا وجہ ہے اور شہریوں کو کیوں اذیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری اور مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔ دونوں فریقوں کو مل بیٹھ کر ایک مستقل اور فوری حل پر پہنچنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ عوام، تاجروں اور صنعتکاروں کو فوری ریلیف مل سکے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ فریقین اس مسئلے سے جنم لینے والے نئے مسائل کا ادراک کرلیں اور فوری طور پر اس مسئلے کے حل کی طرف جائیں۔ مزید تاخیر سے ملک و قوم کو نقصان کا سامنا کرنے کا اندیشہ ہے۔ عوامی سطح پر دونوں اداروں کے خلاف غم و غصہ پایا جارہا ہے، جس کا بروقت سد باب مسئلے کے فوری حل میں ہی مضمر ہے۔ بزنس کمیونٹی دونوں فریقین سے اس مسئلے کے فوری حل کے لئے اقدامات کرنے کی استدعا کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد