پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 259.85 پوائنٹس کی کمی سے 46071.86 پوائنٹس پر بند

جمعہ 13 اپریل 2018 22:26

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 259.85 پوائنٹس کی کمی سے 46071.86 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 259.85 پوائنٹس کی کمی سے 46071.86 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 37 ارب 50 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار 94 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 45 کروڑ 27 لاکھ 48 ہزار 4 روپے مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 13 کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار 230 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آؒخری روز جمعہ کو کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 259.85 پوائنٹس کی کمی سے 46071.86 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 208.85 پوائنٹس کی مندی سے 23031.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 127.50 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 553.13 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 150.74 پوائنٹس کی کمی سے 17689.11 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 139.66 پوائنٹس کی مندی سے 21687.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس 106.94 پوائنٹس کی کمی سے 22934.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 217 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 82 روپے کے اضافے سے 1828 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی سودے بھی 49 روپے کی تیزی سے 2900 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز ایکس آر اور باٹا (پاک) ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز ایکس آر کے حصص کی قیمت 349 روپے کی مندی سے 9401 روپے اور باٹا (پاک) ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 74.17 روپے کی کمی سے 2792.50 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 7.20 روپے سے شروع ہو کر 7.11 روپے پر بند ہوئی جبکہ اینگرو پولیمر ایکس ڈی کے 1 کروڑ 8 لاکھ 67 ہزار حصص کے سودے 39.91 روپے سے شروع ہو کر 39.22 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ 73 لاکھ 85 ہزار 370 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 76 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار 887 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 94 کھرب 80 ارب 68 کروڑ 41 لاکھ 69 ہزار 731 روپے سے کم ہو کر 94 کھرب 43 ارب 18 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار 637 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 117 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 29 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 20 لاکھ 94 ہزار 599 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu