سی سی پی کے زیر اہتمام رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کمپیٹیشن سے متعلقہ خدشات پر لاہور اور کراچی میں کھلی سماعت کا اعلان

لاہور میںکھلی سماعت 17اپریل کو ،کراچی میںکھلی سماعت کاانعقاد 19اپریل کو ہو گی

ہفتہ 14 اپریل 2018 18:48

سی سی پی کے زیر اہتمام رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کمپیٹیشن سے متعلقہ خدشات پر لاہور اور کراچی میں کھلی سماعت کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) مپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کمپیٹیشن سے متعلقہ خدشات پر لاہور اور کراچی میں کھلی سماعت کے انعقاد کا اعلان کیا ہے تا کہ اس معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے لی جا سکے ۔ لاہور میںکھلی سماعت کا انعقاد 17اپریل بروز منگل صبح 11بجے بمقام پی سی ہوٹل مال روڈ لاہور کیا جائے گا۔

جبکہ کراچی میںکھلی سماعت کاانعقاد 19اپریل بروز جمعرات صبح 11بجے اواری ٹاورز فاطمہ جناح روڈ کراچی کیا جا ئے گا۔ واضح رہے کہ سی سی پی اس معاملے پر رواں ہفتے اسلام آباد میں بھی کھلی سماعت کا انعقاد کر چکا ہے جس کے شرکاء میں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز، ڈیولیپرز، مارکیٹرزاور صارفین کی بڑی تعداد شامل تھی۔

(جاری ہے)

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا پاکستان کے معاشی ترقی اور فروغ میں نہایت اہم کردار ہے جس کے تحت وہ سالانہ قومی آمدنی ، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور روزگار فراہم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

رئیل اسٹیٹ سیکٹر پراجیکٹس کی پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیاکے زریعے پبلسٹی پر اربوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔کمپیٹیشن کمپیشن آف پاکستان کو متعدد خدشات اور شکایات موصول ہوئی ہیںکہ ملک بھر میں کچھ ہائوسنگ سوسائٹیز گمراہ کن مارکیٹنگ کے زریعے صارفین کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ جیسا کہ سہولیات کی فراہمی کے بارے میںجھوٹے دعوہ جات ، اہم معلومات کو چھپانا مثلاًًترقیاتی چارجز،ہائوسنگ سکیم کے اہم مقامات سے فاصلے اور متعلقہ اداروں کی منظوری سے متعلق غلط حقائق وغیرہ شامل ہیں۔

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے ایڈواکسی مینڈیٹ کے تحت اور صارفین کو کمپیٹیشن مخالف سرگرمیوں سے بچانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز ، ڈیویلیپرز،مارکیٹرز ، سرمایہ کاروں ، خریداروں اور متاثرین کے رئیل اسٹیٹ سے متعلق شکایات /مسائل سننے کے لئے لاہور اور کراچی میں کھلی سماعت منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رجسٹریشن یا مذید معلومات کے لئے فون نمبر 9100260-3 051-اور 051-9100251 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..