چینی سرمایہ کاری کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو مثبت ، قابل عمل اور پائیدار تجاویز دینی چاہئیں‘جنرل ڈاکٹر نعیم خاں

ہفتہ 14 اپریل 2018 22:25

چینی سرمایہ کاری کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو مثبت ، قابل عمل اور پائیدار تجاویز دینی چاہئیں‘جنرل ڈاکٹر نعیم خاں
فیصل آباد۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) چینی سرمایہ کاری کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کو مثبت ، قابل عمل اور پائیدار تجاویز دینی چاہیں تاکہ شنگھائی میں پاکستانی قونصلیٹ متعلقہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی ترغیب دے سکے۔یہ بات شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر نعیم خاں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ سے ایک ملاقات کے دوران بتائی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد کے دورے کا بھی اہتمام کر سکتے ہیں تاکہ وہ پاکستان میں قائم کئے جانے والے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقعوں کا از خود جائزہ لے سکیں۔

(جاری ہے)

شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ صنعتی شعبہ کی اپ گریڈیشن اور خاص طو رپر زرعی اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کیلئے چینی اشتراک عمل سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں اور اس سلسلہ میں شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل کو دونوں ملکوں کے درمیان بامقصد تعاون کیلئے سنجیدگی سے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان بڑی مقدار میں خام اجناس پیدا کرتا ہے جن میں سرفہرست گندم، کپاس ، گنا اور دیگر اجناس ہیں انہوں نے کہا کہ سوائے کپاس کے باقی تمام اجناس کو خام مال کے طور پر ہی استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر ان سے ہزاروں قسم کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس میں بھی ویلیو ایڈیشن کی شرح بہت کم ہے جسے بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں چینی اور پاکستانی صنعتکاروں کے درمیان قریبی روابط کی اشد ضرورت ہے۔

شبیر حسین چاولہ نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، کیمیکل، فیبرک کی ویلیو ایڈیشن اور فنی تعلیمی اداروں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیںجن پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شبیر حسین چاولہ نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی کے نام سے ملک کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ قائم کیا گیا ہے جہاں کئی غیر ملکی ادارے پہلے ہی کامیابی سے چل رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں چینی سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم ہونے والی ہائی ٹیک صنعتوں سے پہلے سے قائم پرانی صنعتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ان میں بھی نئی ٹیکنالوجی سے اعلیٰ معیار کی اشیاء تیار کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے وفد کو فیصل آباد کے ایم تھری انڈسٹریل سٹی کا بھی دورہ کرایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں ویونگ اور ٹیکسٹائل پروسیسنگ کے شعبوں میں پرانی ٹیکنالوجی استعمال ہور ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بڑی تعداد میں بند یا کم استعداد کار پر چلنے والے یونٹوں کو بھی از سر نو بحال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے قونصل جنرل سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بھی چینی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کریں کیونکہ اس سلسلہ میں مشترکہ منصوبوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ قونصل جنرل ڈاکٹر نعیم خاں اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور طے کیا کہ کاروباری اور تجارتی مسائل کے حل کیلئے ان کے درمیان قریبی رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..