پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 85ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت26.61 فیصدکم جبکہ66.84فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی

پیر 16 اپریل 2018 19:01

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے 85ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس کی46000،45900،45800،45700اور45600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں85ارب8 کروڑ روپے سے زائدکی کمی ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت26.61 فیصدکم جبکہ66.84فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز 24پوائنٹس کے اضافے سے ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی46095پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس389.62 پوائنٹس کمی سی45682.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی106کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں85ارب8کروڑ62لاکھ43ہزار901روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر93کھرب58ارب9 کروڑ59 لاکھ12ہزار736روپے ہو گئی ۔

پیرکو14کروڑ48 لاکھ46 ہزار280شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعہ کی نسبت5کروڑ25 لاکھ38ہزار990شیئرزکم ہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیو کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت134.00 روپے اضافے سی3034.00 روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت18.37 روپے اضافے سی1536.01روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سی8100.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت47.50روپے کمی سی2745.00روپے ہو گئی ۔

پیرکویونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ20لاکھ35ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت1.29روپے اضافے سی28.01روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ2لاکھ71ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت11پیسے کمی سی7.04روپے پر بند ہوئی ۔پیر کو کے ایس ای 30 انڈیکس263.70پوائنٹس کمی سی22767.47 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس877.81پوائنٹس کمی سی77799.14 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس297.86 پوائنٹس کمی سی32799.01پوائنٹس ہو گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ