لاہور کے گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

پیر 16 اپریل 2018 21:02

لاہور کے گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز
لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) لاہور کے چار گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کے حصول کے لیے درخواست جمع کروانے کا پہلا دن تھا،گندم خریداری مراکزرکھ چھبیل،کاہنہ ، رائے ونڈاور برکی پر درخواستیں وصول کرنے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے 950 سے زائد درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں،اے سی صاحبان درخواست وصولی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں،بار دانہ کی تقسیم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہو گی،ڈی سی لاہور سمیر احمد سید کی بار دانہ کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu