اینگرو فوڈز کی رائل فریزلینڈ کیمپینااورٹیٹرا پاک کے درمیان ماحول کو صاف بنانے کے لیے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا

پیر 16 اپریل 2018 21:06

اینگرو فوڈز کی رائل فریزلینڈ کیمپینااورٹیٹرا پاک کے درمیان ماحول کو صاف بنانے کے لیے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) عالمی سطح پر ماحول میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظراینگرو فوڈز لمیٹڈ کی صدر کمپنی رائل فریزلینڈ کیمپینا اور ٹیٹراپاک ماحول کو صاف رکھنے کے لیے تعاون کریں گے۔ پینتھر-پارٹنرشپ اینڈ نیو ٹیکنالوجی فار ایواپوریٹرز‘ کے نام سے طے پانے والے اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے ٹیٹراپاک کی جانب سے فراہم کی جانے والی falling film evaporators مشینوں کی تنصیب کو یقینی بنائیں گے۔

یہ مشینیں دنیا کے 32ممالک میں موجود رائل فریزلینڈ کیمپینا کے تمام آپریٹنگ کمپنیوں میں نصب کی جائیں گی۔اس شراکت داری پر عمل درآمد کے لیے مختلف کاروباری اداروں اور شعبوں کے درمیان بطور ٹیم ایک تحریک کی ضرورہو گی چنانچہ آغاز سے اختتام تک اس پروسیس کی مانیٹرنگ مختلف ٹیمیں کریں گی جنہیں اس مقصد کے لیے تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہر ٹیم ایک مخصوص پروسیس کی نشاندہی کرے گی جس کے بعد اس پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا اور اس طرح پہلی مرتبہ میں ہی پروجیکٹ پر درست عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

طے شدہ اسٹرکچر کے ساتھ ہر تنصیب کی تصریحات کی ڈیزائننگ اور کاسٹ میں شفافیت لائی جائے گی۔اس شراکت داری کے تحت رائل فریزلینڈ کیمپینا انفرادی پروجیکٹس کے لیے ٹینڈر طلب کرے گی ۔ یہ ایک ایسا مرحلہ ہے جس پر وقت صرف ہوتا ہے اور صحیح پارٹنر کے انتخاب میں کئی مہینے صرف ہو جاتے ہیں۔ اس نئی شراکت دار کی روشنی میں رائل فریزلینڈ کیمپینا کی مجموعی قدر میں اضافہ ہو گا۔پینتھر کے ساتھ رائل فریز لینڈ کیمپینا کو آپریشنز کے دوران ہونے والے اخراجات میں بچت ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد