ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، درآمدات کی حوصلہ شکنی سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے عہدیداروں کا بیان

منگل 17 اپریل 2018 15:56

ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، درآمدات کی حوصلہ شکنی سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے عہدیداروں کا بیان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی نے کہا ہے کہ ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے،حکومت کی کوششوں کی وجہ سے درآمدات کی حوصلہ شکنی شروع ہو گئی ہے جس سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر مظہر علی ناصر، نائب صدر کریم عزیز ملک اور چئیرمین کو آرڈینیشن ملک سہیل حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ترسیلات و برامدات میں اضافہ اور درامدات میں کمی کا رجحان جاری رہا تو نہ صرف خسارہ کم ہو گا بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی دبائو کم ہو جائے گا۔

سال رواں کے ابتدائی نو ماہ میں بیرون ملک مقیم نوے لاکھ پاکستانیوں نے 14.6 ارب ڈالر بھجوائے ہیں جو گزشتہ سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران بھجوائی گئی ترسیلات سے 3.5 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہی نو ماہ کے دوران برامدات 17.1 ارب ڈالر رہی ہیں جو ترسیلات سے صرف ڈھائی ارب ڈالر زیادہ ہیں۔ اگر ترسیلات کے شعبہ کو توجہ دی جائے تو یہ برامدات سے بڑھ سکتی ہیں جن پر حکومت یا سرمایہ کاروں کا کوئی خرچہ بھی نہیں آتا جبکہ برامدات میں اضافہ پر بھاری سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے۔

ملک سہیل حسین جو اسلام آباد چیمبر کے سابق سینئیر نائب صدر بھی ہیں نے کہا کہ اگر ہنڈی اور حوالہ کے کاروبار کی مکمل حوصلہ شکنی کی جائے تو قانونی ترسیلات میں اربوں ڈالر کا اضافہ ممکن ہے جو سے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔انھوں نے کہا کہ کچھ غیر قانونی ریکروٹنگ ایجنٹ دیگر ممالک میں کام کرنے کے خواہشمند افراد سے ان کی ایک سے دو سال کی تنخواہ کے برابر رقم لیتے ہیں جس سے ان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اس لئے حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے جبکہ قانونی کاروبار کرنے والوں کے مسائل حل کئے جائیں اور ان کی بھرپور سرپرستی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ عرب ممالک میں نت نئے ٹیکسوں کے بعد سے مزدوروں کی برامد میں کمی آئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلہ میں عرب ممالک سے بات کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ