جڑواں شہروں میں دھوپ کے چشموں کی فروخت میں اضافہ

منگل 17 اپریل 2018 15:59

جڑواں شہروں میں دھوپ کے چشموں کی فروخت میں اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) جڑواں شہروں میںموسم بدلنے کے ساتھ ہی دھوپ کے چشموں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا، ماہر امراض چشم نے خبردار کیا ہے کہ غیرمعیاری چشمے نظر کو متاثر کر سکتے ہیں۔ منگل کو ماہر امراض چشم ڈاکٹر بابر نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھوپ سے آنکھوں کو بچانے کے لئے چشمے فائدہ مند ہیں لیکن چشموں کا معیاری ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے دھندلا پن، سر میں درد اور بعدازاں ان کی بنائی پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری چشموں سے پیدا ہونے والی زہریلی شعاعیں آنکھوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت ہمیشہ معیاری چشمہ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے پیداہونے والے دھندلے پن اور سائے سے دوران ڈرائیونگ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چشمے ہمیشہ اپنے بھروسہ کے دکاندار سے معیاری اور دیکھ بھال کر ہی خریدنے چاہئیں، جڑواں شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی چشموں کی دکانوں اور سڑک کنارے ٹھیلے سجائے دکانداروں سے بڑی تعداد میں ہر عمر کے لوگ دھوپ سے بچنے کے لئے چشمے خریدتے نظر آ رہے ہیں، چشمے بیچنے والوں کے کام میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔ راولپنڈی صدر کے دکاندار نے بتایا کہ ہمارے پاس معیاری برانڈز کے چشمے ہوتے ہیں جن کی قیمت 1500سے شروع ہو کر کئی ہزار تک جاتی ہے، گرمیوں میں ان چشموں کی فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے لوگ زیادہ تر فیشن کے مطابق اور گہرے رنگوں کے پسند کرتے ہیں، سڑک کنارے بیٹھے ٹھیلے والے نے چشمے کی قیمت پوچھنے پر 1200بتائی تاہم وہ بحث کرنے کے بعد وہی چشمہ 150میں فروخت کرنے پر راضی ہو گیا اس نے بتایا کہ ہمارے پاس دنیا کے تمام بڑے برانڈز کی نقول ہوتی ہیں لوگ بڑے شوق سے سستے داموں یہ چشمے خریدتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے