پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 119.49 پوائنٹس کے اضافے سے 45801.73 پوائنٹس پر بند

منگل 17 اپریل 2018 19:12

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 119.49 پوائنٹس کے اضافے سے 45801.73 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 119.49 پوائنٹس کے اضافے سے 45801.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 31 ارب 18 کروڑ 46 لاکھ 76 ہزار 124 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 87 کروڑ 7 لاکھ 14 ہزار 526 روپے کی تیزی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 26 لاکھ 23 ہزار 440 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 45700 اور 45800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 119.49 پوائنٹس کے اضافے سے 45801.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 2.86 پوائنٹس کی تیزی سے 22770.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 130.19 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 269.10 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 94.64 پوائنٹس کی کمی سے 17550.08 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 111.82 پوائنٹس کی مندی سے 21068.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 67.11 پوائنٹس کے اضافے سے 22714.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 187 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 157 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 150.99 روپے کے اضافے سے 3184.99 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 89 روپے کی تیزی سے 12600 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی آئسلینڈ ٹیکسٹائل اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 45 روپے کی مندی سے 855 روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت بھی 26.06 روپے کی کمی سے 495.37 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار اینگرو پولیمر ایکس ڈی کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 28 لاکھ 69 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 38.40 روپے سے شروع ہو کر 39.41 روپے پر بند ہوئی جبکہ یونیٹی فوڈز لمیٹڈ کے 1 کروڑ 6 لاکھ 16 ہزار 500 حصص کے سودے 28.34 روپے سے شروع ہو کر 27.83 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 74 لاکھ 69 ہزار 820 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 249 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 93 کھرب 58 ارب 9 کروڑ 59 لاکھ 12 ہزار 736 روپے سے بڑھ کر 93 کھرب 89 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ 88 ہزار 860 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 15 کمپنی کے حصص کی قیمت میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ 78 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ