نیسلے پاکستان کا TEDDS میں ہیلدی کڈز روم کا افتتاح

منگل 17 اپریل 2018 21:56

نیسلے پاکستان کا TEDDS میں ہیلدی کڈز روم کا افتتاح
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) ملک میں صحت و غذائیت کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ، نیسلے پاکستان نے ٹرسٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف ڈیزرونگ اسٹوڈنٹس (TEDDS) میں ایک اور نیسلے ہیلدی کٖڈز (NHK) روم کا افتتاح کیا، یہ افتتاح TEDDS کی ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع شاخ میں نیسلے سائوتھ افریقہ،سب صحارن افریقہ، اوشیانا اور زون ایشیا کے ہیڈ آف کمیونیکیشن، کرس ہوگ نے کیا۔

NHK پروگرام نیسلے کا عالمی اقدام ہے جس کا مقصد اسکول جانے والے بچوں اور ان کے اساتذہ میں غذائیت اور صحت کی آگاہی کا فروغ ہے۔نیسلے پاکستان نے نیم شہری اور شہری علاقوں میں10 شراکت دار اداروں اور اسکولوں کے نظام کے ساتھ مل کراب تک 140,000 سے زائد بچوں اور 500 سے زائد اساتذہ تک رسائی حاصل کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ان تین ممالک میں سے ایک ہے جہاں بچوں کی نصف تعداد میں کم غذائیت پائی جاتی ہے۔

نیشنل نیوٹریشن سروے 2011 ء کے مطابق، پاکستانی بچوں میںعدم نشو ونما اور کم غذائیت وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے۔یہ غذائی کمی ، غربت اور غذائیت کے مجموعے کی وجہ سے ہے۔ اس مقصد کے لئے نیسلے کا اقدام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) نمبر 3 کے عین مطابق ہے۔یہ اہداف ’’اچھی صحت اور لوگوں کی بہبود‘‘ کے حوالے سے لوگوں کو صحت مند طرز زندگی کو یقینی بنانے سمیت اپنی توجہ بچوں پر مرکوز کرنے کے ہیں۔

نیسلے کے کارپوریٹ امور کے سربراہ ، وقار احمد نے اس موقع پر کہا :’’ ہم نیسلے پاکستان میں روزانہ لوگوں کے معیارِزندگی کو بڑھانے کے وعدے کی فراہمی کرتے ہیں اور ان کے صحت مند مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں۔NHK پروگرام اس بات کی تکمیل کی حقیقی نمائندگی ہے، اس سے صحت مند غذائیت کی مقدار کا علم ہوجانے سے اسکول جانے والے بچوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

‘‘ نیسلے سائوتھ افریقہ،سب صحارن افریقہ، اوشیانا اور زون ایشیا کے ہیڈ آف کمیونیکیشن، کرس ہوگ نے اس موقع پر تبصرہ کیا :’’ اسکول جانے والے بچوں میں غذائیت کے مسئلے سے نمٹنا بہت ضروری ہے۔زندگی کی اس عمر کی عادات پختہ ہوکر بالغ ہونے تک جاری رہیں گی۔ اس مقصد کے لئے نیسلے کا پوری دنیا سے ایک دائمی عہد ہے۔ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک بڑا فرق پیدا کریں گے۔

‘‘TEDDS کے سی ای او، طاہر یوسف نے کہا :’’نیسلے پاکستان کی وجہ سے ہمارے اسکول جانے والے بچوں کی صحت، غذائی عادات اور معیارِ زندگی کو بہت فائدہ ہوا ہے،نیسلے کے ساتھ ہم اس شراکت داری کے تحت گزشتہ ایک برس سے زئد عرصے سے کام کررہے ہیں، اس عرصے میں نیسلے کی شراکت کی وجہ سے غذائیت کے علم میں بے پناہ اضافہ ہوا اور ہمارے بچوں کو وہ پتہ چلا جو اس سے پہلے ہمارے نصاب میں نہیں تھا۔‘‘TEDDS کے ساتھ یہ تعاون نیسلے ہیلدی کڈز (NHK) پروگرام کے تحت نیسلے پاکستان کی جانب سے تیار کیا جانے والا نواں (9th) کمرہ ہے، اور نیسلے پاکستان کی پاکستان میں غذائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس کی مسلسل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ