جاز نیPAS 2018میں بہترین بی ٹی ایل کیٹگری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

منگل 17 اپریل 2018 21:59

جاز نیPAS 2018میں بہترین بی ٹی ایل کیٹگری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے پر پاکستان ایڈروٹئزر سوسائٹی کے PAS 2018 ایورڈز کی بی ٹی ایل کیٹگری میں خوب پزیرائی ہوئی۔ جاز رائزنگ سٹار سیزن2' (JRS S2) نے بڑے پیمانے پر بی ٹی ایل کی سرگرمیا ں کی اور ملک بھر میں کرکٹ سے لگائو رکھنے والوں کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کیا۔JRS S2گزشتہ سال ستمبر میں مختلف شہروں میر پور، مظفرآباد، راولپنڈی، سرگودھا ، لیہ، بہاولپور، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں وسیع پیمانے پر ٹرائل کیے گئے، جہاں 150,000 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔

دوسرے مرحلے میں جاز رائزنگ سٹار ٹی - 20 ٹور نامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میںٹرائل سے منتخب کردہ کھلاڑیوں کو آٹھ شہروں کی ٹیمز میں تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

جاز رائزنگ سٹار ٹی - 20 ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 2018 میں لاہور قلندر کی نمائندگی کی ۔ منتخب کھلاڑیوں کو سڈنی تھنڈرز کے ساتھ تربیت دینے کے لئے آسٹریلیا بھیجا گیا۔ٹرائل اور ٹورنامنٹ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر زبردست پزیرائی ملی جہاں 15 ملین سے زائد افرادپہنچنے اور ملک بھر میں 51 ملین سے زائد لو گ ان سرکرمیوں سے لطف اندوز ہوئے ۔

مختلف سماجی سرگرمیوں کی ویڈیوز کو 11 ملین سے زائد دفعہ دیکھاگیا۔ جاز رائزنگ سٹار کی مہم میں IAL Saatchi & Saatchi، Iris Digital اور Blitz Advertising جاز کے شراکت دار اداروں میں شامل تھے۔ جازکے ڈائریکٹرمارکیٹنگ، شعیب احسان آفتاب نے ایوارڈز کی تقریب میں کہا" پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے اور یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، لیکن چھوٹے شہروں میں ٹیلنٹ کی تلاش کا بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔

جاز رائزنگ سٹار کے ذریعہ، ہم نے غیر تربیت یافتہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیاروں پر تربیت دینے کا ارادہ کیا تھا، ''۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا'' یہ اعزاز وسیع پیمانے پر سخت محنت سے منعقد ہ مہم کے ذریعہ ملک کو کرکٹ سے منسلک کرنے کے ہمارے عزم کا عہد ہے۔میں اپنی پارٹنر ایجنسیوں کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے جاز رائزنگ سٹار کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا '' ۔

PAS ایوارڈ پاکستان کی ایڈورٹائزر سوسائٹی کا اقدام ہے جو'بہترین ائیڈیا' کا جشن مناتے اور اس کی تصدیق کرتے ہیں۔یہ ایوارڈ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ سیکٹر کے سب سے بہترین کام کو تسلیم کرتا ہے اور پاکستان کی مارکیٹنگ، اشتہارات اور میڈیا سیکٹر کے اہم ایوارڈ پروگرام کے طور پر جانا جاتا ہے۔ PAS ایوارڈ کی ہر نامزدگی دو مراحل میں کی جاتی ہے جس کا تعین جیوری کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک