کینیڈا میں مقیم پاکستانی بزنس مین اپنے وطن کی ترقی چاہتے ہیں،نوید بخاری

گنتی کے چند لوگ فیڈریشن پر قبضہ کرنے کی فکر میں دبلے ہورہے ہیں،ایس ایم منیر نوید بخاری کے اعزاز میں ناشتے کے موقع پر گفتگو، خالدتواب،اختیار بیگ،گلزار فیروز، اور دیگر کی شرکت

جمعہ 20 اپریل 2018 23:38

کینیڈا میں مقیم پاکستانی بزنس مین اپنے وطن کی ترقی چاہتے ہیں،نوید بخاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کینیڈاچیپٹر کے چیئرمین اورممتاز بزنس مین نوید بخاری نے کہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی بزنس مین اپنے وطن کی ترقی چاہتے ہیں جبکہ پاکستانی تاجرکینیڈا میںمحفوظ کاروبار کررہے ہیں اور انہیں وہاں بے پناہ عزت اور مقام حاصل ہے،پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے بزنس مین ایک دوسرے سے کے ساتھ رابطے میں رہ کر ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات اپنے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کے موقع پر گفتگو کے دوران کہی۔تقریب میں یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،خالدتواب،گلزار فیروز،اختیار بیگ،شکیل احمد ڈھینگڑا،منیرسلطان، مسعوداحمد، راشد صدیقی،فرخ مظہر،عمران اللہ والا، اشرف میا،سمیرمیرشیخ ،نوراحمدخان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

نوید بخاری نے کہا کہ بزنس مین دونوں ممالک میںا شیاء کی تفصیلات کا تبادلہ کریں،پاکستان اور کینڈا کی بزنس کمیونٹی کو قریب لانے میں ٹڈاپ کے سابق چیف ایگزیکٹوایس ایم منیر کا نمایاں کردار ہے اور مستقبل قریب میںاس کے مثبت اثرات پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافے کی صورت میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنرکا بھرپورتعاون حاصل ہے جبکہ ٹورنٹو میں پاکستانی قونصل جنرل عمران صدیقی پاکستانی بزنس مینوں کا خصوصی خیال رکھتے ہیں اور انکی پاکستان اورکینیڈاکے مابین تجارت کے فروغ کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔اس موقع پریو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ نوید بخاری کینیڈا میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرتے ہیں اور وہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیا ن تجارت بڑھانے کیلئے ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں گنتی کے چند لوگ اپوزیشن گروپ کی شکل میں اقتدار پر قابض کرنے کیلئے دبلے ہورہے ہیں اور ہم نے بھی آئندہ الیکشن کیلئے انتخابی مہم شروع کردی ہے ، ہمارا گروپ بھرپور اندازا میں الیکشن لڑے گا اورہم ماضی میں فیڈریشن کے وسائل کو لوٹنے والے اپوزیشن رہنمائوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات