مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر استحکام رہا

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 6200 تا 7800 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں 6400 تا 7800 روپے رہا

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:26

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر استحکام رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر استحکام رہا۔ گو کہ ہفتہ کے دوران ایک دن معیاری روئی کا بھاؤ فی من 8125 روپے کی سیزن کی بلند ترین سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں بھاؤ فی من 7800 روپے پر ٹکا رہا۔ یوں صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 6200 تا 7800 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں 6400 تا 7800 روپے رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 7500 روپے کے بھا ؤپر مستحکم رکھا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کپاس کی سیزن تقریبا اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 15 اپریل تک روئی کی پیداوار کے اعداد وشمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق ملک میں روئی کی پیداوار ایک کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار کے نسبت 7.38 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں بھی روئی کے بھا ؤمیں مجموعی طورپر استحکام رہا۔ جبکہ نیویارک کاٹن میں 2 سینٹ کا نمایاں اضافہ ہوا۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث چین بھارت کی روئی میں دلچسپی لے رہا ہے اس وجہ سے بھارت کی روئی کے بھاؤ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی کاٹن یارن و کپڑے کی مارکیٹ میں بھا مجموعی طورپر مستحکم رہے۔

دریں اثنا اس سال PCSI پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ کاٹن کا معیار بڑھانے کیلئے فعال نظر آرہی ہے گزشتہ دنوں انہوں نے سکھر میں بعد ازاں 19 اپریل کو حیدرآباد میں کاٹن کا معیار درست کرنے کیلئے دو سیمینار منعقد کئے ہوئے تھے جس میں کاٹن کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر کرنے کیلئے ماہرین سے مشاورت کی گئی وفاقی ٹیکسٹائل کمشنر احمد بخش ناریجو محترک نظر آرہے ہیں علاوہ ازیں PCSI نے کراچی کاٹن ایسوسی ایشن KCA کے اشتراک سے گزشتہ دنوں کاٹن گریڈنگ اور کلاسیفکیشن کورس کا اہتمام کیا تھا 19 اپریل کو حیدرآباد میں PCSI کے ڈائریکٹر اور ٹیکسٹائل کمشنر احمد بخش ناریجو کی صدارت میں منعقد ہونے والے سیمینار میں ماہرین نے کپاس کے بگڑتے ہوئے معیار کو درست کرنے کیلئے تجاویز پیش کی تھی۔

علاوہ ازیں کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار کو کس طرح بڑھایا جائے اور دیگر خامیوں کی نشان دہی کرکے ان کے تدارک کی تجاویز پیش کی اور ان پر عمل درآمد کرنے اور کروانے پر زور دیا گیا اس سیمینار میں کپاس سے منسلک اسٹیک ہولڈرز کی شرکت ناکافی تھی جس کی نوٹس ٹیکسٹائل کمشنر نے لیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اجلاسوں اور سیمیناروں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھر پور شرکت کرنی چاہئے تاکہ مقاصد پورے ہوسکیں اور کپاس کی پیداوار اور معیار کو بہتر کیا جاسکے اس سیمینار میں PCSI کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفقت حسین اور ایس تسنیم علی ، علی حسن ، کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان ، ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز گروپ کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر جناب عثمان کوثر لطفی، جناب اطہر خان زادہ ایم دی ایڈوانس سیڈ کارپوریشن، جناب ایس ندیم شاہ جاموٹ، نائب سپریٹینڈنڈ سندھ آباد گار بورڈ جناب عزیز احمد میمن سائنٹیفک آفیسر و انچارج کاٹن ریسرچ انسٹیٹوشن گوٹکی، جناب خالد وحید کاٹن بروکرز و جنرز نے خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال کے بجٹ میں کپاس کی تحقیق کیلئے ڈھائی ارب روپے کا فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روئی کی قلت پر قابو پانے کیلئے پیداوار بڑھانے کے ساتھ معیار بھی بہتر کیا جائیگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس