’چین اور امریکہ کے مابین تجارتی جنگ ‘‘ پر پاکستان کو تشویش نہیں ہو نی چاہئے، اقتصادی ماہرین

امریکہ میں کم اُجرتی کارکنا ن بھی اس کے منفی اثرات کی زد میں آسکتے ہیں۔ یورپ اور برطانیہ کے تجارتی ادارے جو شراکتی بنیادوں پر تجارت کر رہے ہیں ان کے مابین تجارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے، ڈاکٹر وقار احمد

پیر 23 اپریل 2018 20:17

’چین اور امریکہ کے مابین تجارتی جنگ ‘‘ پر پاکستان کو تشویش نہیں ہو نی چاہئے، اقتصادی ماہرین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) چین اور امریکہ کے مابین تجارتی جنگ کے حوالے سے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں’’ عالمی تجارتی جنگ میں پاکستان کی حیثیت‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے نائب سربراہ ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں ترقی پذیر ممالک میں پیداواری لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب ہو گا۔

اس سے افراط زر اور عالمی معیشت کو زبردست خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ترقی پذیر ممالک بہت زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان ممالک میں کم اُجرت پر کام کرنے والے کارکن روز گار سے محروم ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں کم اُجرتی کارکنا ن بھی اس کے منفی اثرات کی زد میں آسکتے ہیں۔ یورپ اور برطانیہ کے تجارتی ادارے جو شراکتی بنیادوں پر تجارت کر رہے ہیں ان کے مابین تجارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔

ڈاکٹر وقار احمد نے کہا کہ چین اور امریکہ تجارت مزید ترقی یافتہ معیشتوں کے لئے تجارتی ہمواری کا سبب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہو گی جب پاکستان لوہا ، سٹیل اور ایلومینئیم کے لئے خام مال چین اور امریکہ سے در آمد کرے گا۔ اس سے ہماری پیداواری لاگت میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان اپنی تجارتی پالیسی اور صنعتی پالیسی کا از سر نو جائزہ لے کر ترجیحی بنیادوں پر خصوصی مراعات کا اعلان کر ے اور غیر ضروری رکاوٹیں ختم کرے تاکہ صارفین کا اعتماد بحال ہو سکے۔

مستحکم ترقی کے لئے اقدامات ٹھوس بنیادوں پر ہوں جس میں مربوط سپلائی ، چین بھی شامل ہے۔ سیمینار سے خطاب کے دوران قومی ٹیرف کمیشن کی ممبر روبینہ اطہر نے کہا اس تجارتی جنگ کا سب سے بڑا خطرہ تحفظ ہے جس سے عالمی تجارت میں اس کا حصہ محدود ہوتا جاتا ہے۔ جس کا سب سے زیادہ نقصان صارف کو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی عالمی تجارتی جنگ میں پاکستان کے پاس مربوط فراہمی کا نظام ہو یا نہ ہو ہم پاک چائنہ راہداری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان کے لئے اقتصادی مشکلات سے زیادہ جغرافیائی سیاست کے ابتر حالات سے دشواریاں ہیں۔ جس میں بہتر صورت حال پیدا کرنے میں ہماری اعلیٰ مستند سفارتکاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ کیونکہ ایک طرف امریکہ دوسری جانب چائنہ ہے تو پاکستان کو انتہائی باریک بینی سے حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی، اس موقع پر قومی مسابقتی کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل احمد قادر نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری نوعیت تبدیل ہو رہی ہے ہمارے کاروباری ادارے عالمی سطح پر کاروبارکرنے والے داروں کا حصہ بن رہے ہیں ۔

عالمی معاہدات اور پسندیدہ اقوام کی حیثیت دیئے جانے والے ترقی پذیر ممالک اس سے مستفید ہو سکتے ہیں جیسے ہماری ٹیکسٹائل یورپ کی منڈیوں تک رسائی حاصل کررہی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر عثمان مصطفی نے کہا کہ چین اور امریکہ کے مابین بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کا نقصان ، اشیا ء پیدا کرنے والے اور صارفین دونوں کے لئے نقصان کا سبب ہو سکتا ہے۔ پاکستان بین الاقوامی تجارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اگر اپنی پیداوار ی لاگت کم کرکے معیار کو بہتر بنائے ۔ پاکستان مینجمنٹ کو بہتر کرکے انسانی وسائل کی بہتر تربیت سے اقتصادیات میں پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا ہی#

Browse Latest Business News in Urdu

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز