مہران کے مقابلے میں پاکستانی گاڑی متعارف کرائے جانے کا امکان

یہ گاڑی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سوزوکی مہران کی بادشاہت کو چیلنج کرنے کیلئے متعارف کرائی جارہی ہے،قیمت سات لاکھ کے قریب ہوسکتی ہے، رپورٹ

پیر 23 اپریل 2018 20:31

مہران کے مقابلے میں پاکستانی گاڑی متعارف کرائے جانے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو بہت جلد مارکیٹ میں سوزوکی مہران کے مقابلے پر ایک گاڑی براوو میدان میں لانے والی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سوزوکی مہران کی بادشاہت کو چیلنج کرنے کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے اور یونائیٹڈ کا وعدہ ہے کہ یہ’’بیشتر پاکستانی ہیچ بیک‘‘گاڑیوں کے مقابلے پر بہتر حریف ثابت ہوگی جس میں بین الاقوامی سطح کے حفاظتی اور ڈرائیو فیچرز کم قیمت پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ عرصے پہلے کمپنی نے گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹ کے لیے درخواست انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان(آئی پی او)میں جمع کرایا تھا اور یہ گاڑی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اب اس گاڑی کی ممکنہ تصاویر سامنے آئی ہیں جو ایک چینی کمپنی کی گاڑی سے مماثلت رکھتی ہے۔مہران کے مقابلے میں یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے زیادہ بہتر نظر آتی ہے اور اگر پاکستانی کمپنی چینی ورژن کے فیچرز کو اپناتی ہے تو فوگ لیمپس، لینس ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی بریک لائٹس اور دیگر اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس نئی گاڑی کے انٹرئیر میں الیکٹرک ونڈوز، ایف ایم ریڈیو، ریموٹ کنٹرول لاک، رورس کیمرہ، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم اور یو ایس بی پورٹس وغیرہ موجود ہوسکتے ہیں۔رپورٹ میں مختلف لیکس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس گاڑی کی قیمت 7 لاکھ کے قریب ہوسکتی ہے تاکہ سوزوکی مہران کو سخت ٹکر دی جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید