ثمینہ فاضل کی قیادت میں تجارت سے وابستہ خواتین کا 9 رکنی وفد بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئے چین روانہ

منگل 24 اپریل 2018 12:19

ثمینہ فاضل کی قیادت میں تجارت سے وابستہ خواتین کا 9 رکنی وفد بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئے چین روانہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل کی قیادت میں تجارت سے وابستہ خواتین کا 9 رکنی وفد چین میں منعقدہ ایک بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئے منگل کو روانہ ہو گیا۔ چین کے مختلف شہروں میں12 روز قیام کے دوران وفد مختلف چیمبروں و کاروباری تنظیموں، اعلیٰ حکام اور اہم کاروباری شخصیات سے ملاقاتیںکرے گا اور سرمایہ کاری وجوائنٹ وینچرز کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

وفد کی سربراہ اور اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل نے روانگی سے قبل بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفد گارمنٹس، تعلیم و تربیت، ٹیکسٹائل، جیولری، کاسمیٹکس، اشیائے خورد و نوش اور صحت کے شعبہ میں کاروبار کے امکانات کا جائزہ لے گا۔

(جاری ہے)

وفد 1957ء سے کینٹن میں منعقد ہونے والے تجارتی میلے میں بھرپور شرکت کرے گا جبکہ دیگر شہروں کا دورہ بھی کرکے فارماسیوٹیکلز،کاسمیٹکس انڈسٹری، نیچرل بیوٹی پراڈکٹس بنانے والی کمپنیاں، پیکجنگ، مشینری ،خام مال کے سپلائیرز،امپورٹرز، ایکسپورٹرز،ڈسٹری بیوٹرزسے ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ مقامی مصنوعات وہاں اور ان کی مصنوعات پاکستان میں متعارف کروائی جا سکیں جس سے دونوں برادر ممالک کے مابین قربت مزید بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ چینی معیشت تیز رفتار ترقی کے عمل سے نکل کر کوالٹی کی پیداوار کی طرف گامزن ہو چکی ہے جس کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سی پیک کے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی ویمن چیمبر کے وفد نے چین کا کامیاب دورہ کیا تھا جس کی کامیابی سے ان کا حوصلہ بڑھا ہے۔ وفد میں فائزہ عباس، مسرت جبین، صائقہ بتول، شمیم اختر، فرزانہ کوثر اور دیگر شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی