چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کی ستاون برآمدی اشیاء کو ٹیرف کی چھوٹ دینے سے باہمی تجارت اور پاکستان کی چین کو برآمدات بڑھیں گی،لاہور چیمبر

منگل 24 اپریل 2018 19:54

چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کی ستاون برآمدی اشیاء کو ٹیرف کی چھوٹ دینے سے باہمی تجارت اور پاکستان کی چین کو برآمدات بڑھیں گی،لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کی ستاون برآمدی اشیاء کو ٹیرف کی چھوٹ دینے سے باہمی تجارت اور پاکستان کی چین کو برآمدات بڑھیں گی ۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ تجارت میں بھاری خسارے کا سامنا ہے، پاکستانی ستاون برآمدی اشیاء پر ٹیرف ختم ہونے سے تجارت میں توازن آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر ایسے فری ٹریڈ ایگریمنٹس کرنے چاہئیں جو پاکستان کی برآمدات کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توقع سے کم برآمدات اور پھیلتا تجارتی خسارہ تشویشناک معاشی مسائل ہیں جن پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے لیے کچھ ممالک پر انحصار، غیر ضروری درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کا فقدان تجارتی خسارے کی بڑی وجوہات ہیں ، ان مسائل پر قابو پانا ہوگا۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ پاکستان میں پیداواری لاگت پر کمی پانے کے ساتھ حکومت کو عالمی منڈی میں خاطر خواہ جگہ حاصل کرنے کے لیے طویل المدت اور قلیل المدت دونوں طرح کی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی