چین کے شہریوں کو نشانہ بنانے والے گینگ کو پکڑنے والے پولیس افسران و جوانوں کیلئے چیمبر میں تقریب

اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنانے کیلئے متعدد اقدامات کر رہے ہیں ،ْ ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری تاجر برادری اسلام آبا د پولیس کی عمدہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،ْ شیخ عامر وحید

منگل 24 اپریل 2018 20:09

چین کے شہریوں کو نشانہ بنانے والے گینگ کو پکڑنے والے پولیس افسران و جوانوں کیلئے چیمبر میں تقریب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چین کے شہریوں کو نشانہ بنانے والے گینگ کو پکڑنے والے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی جس میں آئی جی پولیس اسلام آبادڈاکٹر سلطان اعظم تیموری ، ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمٰن بگوی اور ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ چین کے شہریوں کو نشانہ بنانے کا کیس اسلام آباد پولیس کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ اس سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی تھی اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

(جاری ہے)

تاہم انہو ں نے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمٰن بگوی اور ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تمام ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے چین کے شہریوں کونشانہ بنانے والے گینگ کو پکڑ لیا جس سے اسلام آباد پولیس کا ملکی و عالمی سطح پر امیج بہتر ہوا۔

انہوں نے اس موقع پرگینگ پکڑنے والے تمام پولیس افسران اور جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے پولیس کے حوصلے کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ملک کی مثالی پولیس بنانے کیلئے متعدد اقدامات پر کام کیا جا رہا ہے اوراس مقصد کیلئے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات پولیس سٹیشنوں کو ماڈل پولیس سٹیشن بنا دیا گیا ہے جبکہ تمام تھانوں کی آٹومیشن کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ای ایف آئی آر درج کی جائے گی جس کیلئے شہریوں کو کسی کی سفارش کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ڈیجیٹل چالان کے تحت ایس ایم ایس کے ذریعے چالان جمع کرا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیٹیزن پولیس رابطہ کمیٹی کا بھی جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ہر تھانے میں ایک کمیونٹی پولیسنگ روم بنا دیا گیا ہے تا کہ کمیونٹی کے ممبران وہاں آ کر پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کی آٹومیشن کی جا رہی ہے اور تھانوں کے کلچر کو بھی عوام دوست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ عوام بلا جھجک اپنے مسائل کیلئے پولیس کی طرف رجوع کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے واچ گروپ بنا دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمٰن اور ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد کو شیلڈ جبکہ انسپکٹر انیس اکبر، اے ایس آئی سلیمان شاہ، اے ایس آئی طارق خان، کانسٹیبل فہد امین، کانسٹیبل علی اصغر ، کانسٹیبل وسیم اقبال اور کانسٹیبل محمد سعید کو عمدہ کارکردگی پر کیش پرائز اور سرٹیفیکیٹ بھی دیئے گئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے چینی شہریوں کے نشانے بنانے والے گینگ کوکامیابی کے ساتھ ڈھونڈنے اور پکڑنے پر اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسلام آباد کی تاجر برادری کو پالیس کی عمدہ کارکردگی پر فخر ہے ۔ انہوں نے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کی وجہ سے وفاقی دارالخلافہ میں ملک کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں جرائم کی شرح کم ہے جو قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی قیادت میں اسلام آباد پولیس میں مختصر عرصے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو آئی ہیں جو ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد اسلام آباد پولیس کے ان افسران وجوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے چین کی خاتون شہری کو قتل کرنے اور چینی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوئوں کے گینگ کو پکڑا ہے ۔

انہوںنے کہا یہ بات ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ اسلام آباد پولیس نے بہت سی چوری ہونے والی گاڑیاںا ور موٹر سائیکل بازیاب کئے ہیں جبکہ سینکڑوں کار چوروں کو بھی گرفتار کیا جس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک ، نائب صدر نثار مرزا اور چیمبر کی پولیس کمیٹی کے چیئرمین سیف الرحمٰن نے بھی اسلام آباد پولیس کی علیٰ کارکردگی پر ان کر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چیمبر آئندہ بھی اچھی کارکردگی پر اسلام آباد پولیس کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل