فوڈ اتھارٹی اور تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات تک جرمانے یا دکانیں سیل کرنے سے گریز کیا جائے، تاجر رہنما

جمعرات 26 اپریل 2018 13:15

فوڈ اتھارٹی اور تاجر تنظیموں کے رہنمائوں کے درمیان ملاقات تک جرمانے یا دکانیں سیل کرنے سے گریز کیا جائے، تاجر رہنما
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی اور تاجر تنظیموں کے صدور و جنرل سیکرٹریز کے درمیان ملاقات تک دکانداروں پر جرمانے یا دکانیں سیل کرنے سے گریز کیا جائے، تاجروں کے جرمانہ/جیل جانے پر قطعاً خوش نہیں ہیں، دکاندار صبح سے لیکر شام تک دکانوں میں بیٹھ کر حق حلال طریقہ سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ دکاندار بھی انسانی صحت کے عین مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار تاجر رہنمائوں نے اصلاحاتی کمیٹی آفس بمقام جناح روڈ دفتر میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ میٹنگ میں دکانداروں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی بازاروں میں بیکرز، جنرل سٹور اور ہوٹل پر کارروائیوں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اصلاحاتی کمیٹی کے ممبر تاجر رہنما چیئرمین واسا نعیم اعوان، زاہد میر اور لیاقت اعوان نے خصوصی طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ آل ٹریڈ فیڈریشن کے زیراہتمام تمام بازاروں کے جنرل سیکرٹری اور صدور کی کے پی فوڈ اتھارٹی کے افسران کے مابین ایک کارنر میٹنگ کرائی جائے تاکہ تمام دکانداروں کو معلوم ہو سکے کہ کون کون سی اشیاء فروخت کرنا ممنوع ہے۔ اصلاحاتی کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں ایک اہم میٹنگ یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

اصلاحتی کمیٹی کے ممبران نے پی کے فوڈ سیفٹی اتھارٹی سے اپیل کی کہ جب تک آپ اور آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدور، جنرل سیکرٹریز کے درمیان میٹنگ نہیں ہو جاتی اس وقت تک کسی دکاندار کے خلاف ایکشن نہ لیا جائے چونکہ ہم دکانداروں کی نمائدگی کرتے ہیں اور انہیں دکانداروں کو ہدایت کرتے ہیں کہ کوئی بھی دکاندار انسانی صحت کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ