بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا‘ابراہیم قریشی

جمعرات 26 اپریل 2018 16:11

بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا‘ابراہیم قریشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) آل پاکستان بزنس فورم نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ڈیسکوز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافہ تجویز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے کہا ہے کہ صنعتوں بالخصوص برآمدی صنعت کے لئے بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی کی جائے۔

جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے کہا کہ برآمدی صنعت کاروباری لاگت میں اضافہ کے باعث انتہائی مشکل میں ہے اور تباہی کے دھانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کاروبار مخالفت اقدامات مینوفیکچرنگ سیکٹر کی نمو میں رکاوٹ ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری ہمیشہ نجی شعبہ کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کی خواہاں ہوتی ہے لیکن وہ کسی بھی تجارتی و صنعتی ادارے کے ساتھ فیصلہ کرتے وقت مشاورت نہیں کرتی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان بزنس فورم کے صدر نے کہا کہ یہ اقدام غربت کے خاتمے اور اقتصادی بحالی کے تجویز کردہ پلان کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے لئے اوسط الیکٹرسٹی ٹیرف خطے میں 10 سینٹ سے کم ہے جبکہ پاکستان میں یہ 14.4 سینٹ ہے۔ اسی طرح چین، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں پاور ٹیرف لاگت بالترتیب 8.5 سینٹ، 11.3 سینٹ، 7.3 سینٹ اور 9.3 سینٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو پہلے ہی امن و امان کی خراب صورتحال، ٹیکسوں میں عدم توازن اور گیس کی سپلائی میں کمی اور اب پاور ٹیرف میں اضافہ کا سامنا ہے جس سے ریونیو اور برآمدات مزید نشانہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پی پی اے نے مارچ کے مہینے کے لئے ریفرنس فیول چارجز 6.65/kWh پر 0.4437/kWh اضافہ تجویز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیسکوز کے لئے اوسط بجلی کے نرخوں میں 45 پیسے فی یونٹ کا اضافہ صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا اضافہ بوجھ ڈالے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی تجارتی خسارہ مزید بڑھ رہا ہے کیونکہ درآمدات میں اضافہ اور ملک میں کاروباری اخراجات کے اضافہ کی وجہ سے برآمدی نمو میں کمی انتہائی بدقسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ اچھالا گیا ٹیکسٹائل پیکیج اتنا موثر ثابت نہیں ہوا اور پنجاب کی برآمدی صنعت پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے جس کو کاروباری لاگت جیسے اضافہ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کاروبار دوست اقدامات سے صنعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے جس سے اس کی پیداوار بڑھے گی اور متعلقہ حکام کو چاہئے کہ وہ اہم فیصلہ کرتے وقت شراکت داروں سے مشاورت کو یقینی بنائیں۔

ابراہیم قریشی نے کہا کہ ہماری صنعت تیزی سے بند ہونے کے مقام تک پہنچ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر میں بجلی اور گیس کی قیمتوں کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائے کیونکہ یوٹیلٹیز کی قیمتوں میں تضاد کے باعث پنجاب کی صنعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس