گندم ایکسپورٹ سمری میں آٹے کی مصنوعات شامل نہ کرنا فلور ملنگ انڈسٹری کا کھلا استحصال ہے‘لیاقت علی خان

گندم کی مصنوعات پر 120 جبکہ گندم ایکسپورٹ پر 159ڈالر ریبیٹ دیا جانا مقامی انڈسٹری کے ساتھ کھلی دشمنی کے مترادف ہے

جمعرات 26 اپریل 2018 17:36

گندم ایکسپورٹ سمری میں آٹے کی مصنوعات شامل نہ کرنا فلور ملنگ انڈسٹری کا کھلا استحصال ہے‘لیاقت علی خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین(پنجاب) لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی کو بھجوائی گئی گندم ایکسپورٹ کی حالیہ سمری میں آٹے کی مصنوعات شامل نہ کرنا فلور ملنگ انڈسٹری کا کھلا استحصال ہے جسے قطعی طور پر برداشت نہ کیا جائے گا،حکومت کی جانب سے جانتے ہوئے کہ عالمی منڈی میں گندم کا ریٹ پاکستانی گندم کی نسبت کم ہے پھر بھی گندم کی مصنوعات پر 120 ڈالر جبکہ براہ راست گندم ایکسپورٹ پر 159ڈالر ریبیٹ دیا جانا مقامی انڈسٹری کے ساتھ کھلی دشمنی کے مترادف ہے ، ہم وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلور ملنگ انڈسٹری کش اقدامات پر عملدرآمد سے گریز کریں اورپنجاب فوڈ کمیٹی کی طرف سے ذاتی مفادات کی خاطر بجھوائی جانے والی سمری کو ہرگز قبول نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہ قومی سرمائے سے لگائی جانے والی اربورں روپے کی انڈسٹری کو ڈبونے کا منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت برابری کی بنیاد پر 159 ڈالر پر سمندر اور زمینی راستے گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کی اجازت دے ،تاکہ گندم کے ساتھ ساتھ ویلیوایڈڈ گندم کی مصنوعات کو دنیا بھر میں بھجوایا جا سکے اس سے مقامی انڈسٹری چلنے کے ساتھ ساتھ زائد گندم کا نکاس بھی ممکن ہو سکے گا اور فاضل گندم کی دیکھ بھال پر آنے والے کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات سے بھی بچا جا سکے گا۔

ایسا کرنے سے حکومت کو براہ راست گندم ایکسپورٹ کی بجائے گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا، اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو پھر پریس کانفرنس میں تمام مفاد پرستوں کے چہرے بے نقاب کر دیئے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات