واٹر پالیسی کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہی: پیاف

مہنگی بجلی و گیس سے صنعتکار و تاجر طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہے ڈیم بنے سے پانی کے ذخائر کے ساتھ ساتھ سستی بجلی بھی حاصل ہو گی جو کہ صنعتوں کے لئے از حد ضروری ہے۔عرفان اقبال شیخ ، تنویر احمد صوفی ، خواجہ شاہزیب اکرم

جمعرات 26 اپریل 2018 18:13

واٹر پالیسی کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہی: پیاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف)نے کہا ہے کہ پہلی قومی واٹر پالیسی کی منظوری ملک میںپانی کی شدید کمی کی صورتحال میں قابل ستائش ہے۔ملک میں پانی کی کمی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے جو پاکستان کی رزاعت اورصنعت کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔ دینا میں پاکستان کی پہچان ایک بڑے رزعی ملک کی ہے .آبی پاہرین ایک عرصے سے ارباب اختیار کی توجہ پانی کی کمی کی جانب مبذول کروا رہے ہیں ۔

پاکستان سے سالانہ 145 ملین ایکڑفٹ پانی گزر کر سمندر کی نظر ہو جا تا ہے۔ دیا میر بھاشا اورکالا باغ ڈیم ضائع شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کا سب سے بڑا موجب ہیں۔ جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے سے اڑھائی روپے لاگت والی3600میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واٹر پالیسی کی طرح کالا باغ ڈیم پر بھی قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے اس لیے حکمران کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں اور اختلافات ختم کروانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں کیونکہ مہنگی بجلی و گیس سے صنعتکار و تاجر طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہے ۔

کالا باغ ڈیم اور دیا میر بھاشا ڈیم سے سستی بجلی کے علاوہ سارا سال دریائوں میں زراعت کے لیے پانی دستیاب رہے گا اور خام مال وافر ملنے سے صنعتیں ترقی کرینگے اور ملک میں روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اس لیے حکمران غیروں کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے دستیاب وسائل سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کریں کیونکہ بجلی کی پیداوار اور پانی کی دستیابی کے حوالے سے کالا باغ ڈیم کا کوئی متبادل نہیں ۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ