اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں قیمت خرید میں اضافہ

جمعرات 26 اپریل 2018 21:46

اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں قیمت خرید میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کوامریکی ڈالر کی قدر میںکمی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں قیمت خرید میں اضافہ اور قیمت فروخت میں کمی کا رجحان رہا ۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں ایک پیسے کا اضافہ جبکہ قیمت فروخت میں مزید3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے سے بڑھ کر115.63روپے اور قیمت فروخت115.68روپے سے گھٹ کر115.63روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 20پیسے اور فروخت میں40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.60روپے سے گھٹ کر118.20 اور قیمت فروخت118.90روپے سے گھٹ کر118.70روپے پرہوگئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کویوروکی قیمت خرید میں 40پیسے اور فروخت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں55پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید144.00روپے سے گھٹ کر143.60روپے اور قیمت فروخت145.50روپے سے گھٹ کر145.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید164.75روپے سے گھٹ کر164.20روپے اور قیمت فروخت166.25روپے سے گھٹ کر165.80روپے ہو گئی ۔

جمعرات کوسعودی ریال کی قیمت خرید میں18پیسے اور فروخت میں17پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 20پیسے اور قیمت فروخت میں18پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.60روپے سے گھٹ کر31.42روپے اور قیمت فروخت31.90روپے سے گھٹ کر31.73روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.30روپی سے گھٹ کر32.10روپے اور قیمت فروخت32.60روپے سے گھٹ کر32.42روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید میں70پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں50پیسی کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے سے گھٹ کر18.30روپے اور قیمت فروخت19.80روپے سے گھٹ کر19.30روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu