انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ فوراً واپس لیا جائے : لاہور چیمبر

جمعرات 26 اپریل 2018 23:10

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ فوراً واپس لیا جائے : لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کو بند کردینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم ادارے کی بحالی پر توجہ دے کیونکہ ملک کی صنعتوں کا اس سے بالواسطہ اور بلاواسطہ گہرا تعلق ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ صنعتوں کے لیے بہت اہم ہے، لاہور چیمبر طویل عرصہ سے اس کی بحالی کا مطالبہ کررہا ہے لیکن حکومت نے سٹیک ہولڈرز کے مفادات کے منافی فیصلہ کیا، کاروباری برادری یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ کیوں اور کس کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر یکطرفہ طور پر کردیا گیا ہے، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ انجینئرنگ سیکٹر اور دیگر صنعتوں کے لیے بہت اہم کردار ادا کررہا تھا اور اس کی بندش صورتحال کو خراب کرے گی اور انجینئرنگ سیکٹر سمیت دیگر شعبہ جات بٴْری طرح متاثر ہونگے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بندش کا فیصلہ فورا واپس نہ لیا گیا تو آٹو اور وینڈنگ انڈسٹری کو بھاری نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ جیسا اہم ادارہ بند کرنے سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی اچھا پیغام نہیں جائے گا، اداروں کی بندش مسائل کا حل نہیں بلکہ حکومت ان کی بحالی کے لیے مربوط پالیسی وضع کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں   8 ماہ کے دوران  68 فیصد اضافہ

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی