ایچ بی ایل نے 4.7 ارب روپے کے بعد از ٹیکس مجموعی منافع کا اعلان کردیا

جمعہ 27 اپریل 2018 23:25

ایچ بی ایل نے 4.7 ارب روپے کے بعد از ٹیکس مجموعی منافع کا اعلان کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ایچ بی ایل نے سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے لئے 3.12 روپے فی شیئر آمدن کے ساتھ 4.7 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔ نتائج کے ساتھ ساتھ بورڈ نے فی شیئر ایک روپیہ (10%)ڈیویڈنڈ بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ سال 2018 کی پہلی سہ ماہی کے لئے منافع قبل از ٹیکس 7.4 ارب روپے رہا۔ مجموعی کیپٹل ایڈیکویسی ریشو (CAR) 31 مارچ 2018 کو بڑھ کر 16.5 فیصد رہا جبکہTier 1 CARبھی 12.3 فیصد رہا۔

ملکی سطح پر اہم شعبوں میں مستحکم ترقی اور بہتر کارکردگی کے ساتھ ایچ بی ایل کے بنیادی کاروبار میں بدستور استحکام رہا۔ مجموعی مقامی ڈیپازٹس 3 فیصد اضافے سے 1.8 کھرب روپے ہوگئے اور مارکیٹ شیئر بڑھ کر 14.4 فیصد ہوگیا۔ بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ سیونگ اکاؤنٹ (CASA) میں بھرپور اضافہ ہوا اور اسکے نتیجے میں 31 مارچ 2018 کو CASA شرح بڑھ کر 86.5 فیصد ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس سہ ماہی کے دوران مقامی قرضہ جات بڑھ کر 26 ارب روپے ہوگئے جبکہ ADR بڑھ کر تقریبا 43 فیصد ہوگیا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران تمام کاروباری شعبوں میں مثبت پیش رفت سے اوسط مقامی قرضے 29فیصد سے بڑھ گئے اور اوسط مقامی کرنٹ اکاؤنٹس میں سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 86 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ تاہم مسلسل مارجن کمپریشن اور بینک کی ڈی رسکنگ ایکسرسائز سے بیرون ملک بیلنس شیٹ میں کمی کے ساتھ مجموعی خالص مارک اپ آمدن سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.8 فیصد کی معمولی کمی سے 20 ارب روپے رہی۔

اس سہ ماہی کے دوران ریکوری میں مستحکم آمد کے ساتھ مجموعی پرویژن 11.1 کروڑ روپے کی واپسی ریکارڈ ہوئی جو سال 2017 کی پہلی سہ ماہی میں 35.9 کروڑ روپے تھی۔ این پی ایل کوریج ریشو بدستور 90.5 فیصد پر مستحکم رہی ۔ ایچ بی ایل نے اس سہ ماہی کے دوران 3 لاکھ سے زائد نئے صارفین اور نئے اے ٹی ایمز اور پی او ایس ٹرمینلز کے ساتھ کنٹیکٹ پوائنٹس میں اضافہ لانے کے ساتھ ملک بھر میں اپنی رسائی بڑھائی ہے۔

بینک کی صارفین تک رسائی اب پاکستان بھر میں 1,700سے زائد برانچز، 2,044اے ٹی ایمز اور تقریبا18,600پی او ایس مشینوںکے ذریعے ہے۔ بینک نے عالمی کاروبار اور کمپلائنس کی تشکیل کے پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے اور اس شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مارکیٹ میں نمایاں برانڈ کے طور پر اپنی پہچان بنانے کے لئے سرمایہ کاری جاری رکھی جائے گی ۔ ایچ بی ایل کے بنیادی کاروبار بدستور رواں دواں ہیں اور بینک کے پاس مناسب مقدار میں لیکوڈٹی اور سرمائے کے ذخائر ہیں ۔ ایچ بی ایل پاکستان میں ترقی اور ملکی آبادی کو مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کو اہمیت دیتا ہے اور ان کاموں میں پیش پیش رہ کر ان سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع