تاجر برادری میں ایس ایم ای شعبے کی ترقی کیلئے جاری کردہ سٹیٹ بینک کی فنانسنگ سکیموں کے بارے میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد

بینکنگ سروسز کارپوریشن کی اسسٹنٹ چیف منیجر ربیعہ یعقوب خان نے شرکاء کو ایک تفصیلی پریزنٹیشن

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:47

تاجر برادری میں ایس ایم ای شعبے کی ترقی کیلئے جاری کردہ سٹیٹ بینک کی فنانسنگ سکیموں کے بارے میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر برادری میں ایس ایم ای شعبے کی ترقی کیلئے جاری کردہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی فنانسنگ سکیموں کے بارے میں ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کی اسسٹنٹ چیف منیجر ربیعہ یعقوب خان نے شرکاء کو ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے ایس ایم ای شعبہ کیلئے صرف 6فیصد مارک اپ پر 9فنانسنگ سکیمیں جاری کی ہوئی ہیں لہذا ایس ایم ایز بہتر ترقی کیلئے ان سکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے قرضوں میں ایس ایم ایز کا حصہ اس وقت صرف6سے 8فیصد تک ہے تاہم سٹیٹ بینک نے 2020تک ان قرضوں میں ایس ایم ایز کا حصہ بڑھا کر 17فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا ہوا ہے تا کہ یہ کاروباری ادارے قرضوں سے استفادہ حاصل کر کے بہتر ترقی حاصل کر سکیں۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی فنانسنگ سکمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ربیعہ یعقوب خان نے کہا کہ ایس ایم ایز کو جدید بنانے کیلئے ریفنانسنگ کی سہولت، زرعی پیداوار کی سٹوریج کیلئے فنانسنگ کی سہولت، قابل تجدید توانائی کیلئے فنانسنگ سکیم، طویل المدت فنانسنگ کی سہولت، طویل المدت اسلامک فنانسنگ کی سہولت، ایس ایم ایز کے ورکنگ کیپٹل کیلئے ری فنانس سکیم،ایکسپورٹ فنانس سکیم، چھوٹی و دیہی انٹرپرائزز کیلئے کریڈٹ گارنٹی سکیم اور وزیر اعظم کی یوتھ بزنس لون سکیم شامل ہیں اور ان تمام سکیموں کے تحت قرضہ لینے پر ایس ایم ایز کو صرف 6فیصد مارک اپ ادا کرنا پڑے گا۔

انہوںنے کہا کہ 40فیصد چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے بینکوں کے ساتھ تعلقات قائم ہیں لیکن ان میں سے صرف 6سے 8فیصد کاروباری ادارے بینکوں کی قرضہ سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تاہم اب سٹیٹ بینک نے ایس ایم ایز کیلئے اپنی قرضہ سکیموں کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا کرنے کا پروگرام بنایا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ان سکیموں سے فائدہ اٹھا کر مزید ترقی کر سکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ ایس ایم ایز پاکستان کی معیشت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ یہ کاروباری ادارے مجموعی قومی پیداوار میں 30فیصد ، برآمدات میں 25فیصداور صنعتی روزگار میں 78فیصد کردار ادا کر رہے ہیں جس سے معاشی ترقی میں ان کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ گروی کی کڑی شرائط کی وجہ سے بینکوں سے قرضہ حاصل کرنا ان کاروباری اداروں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک نجی شعبے کو آسان شرائط پر قرضہ فراہم کرنے کی بجائے حکومتی سکیموں میں سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس وجہ سے خاص طور پر ایس ایم ایز کو مشکلات پیش آتی ہیں۔انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ سٹیٹ بینک تمام بینکوں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ ایس ایم ایز کیلئے گروی کی کڑی شرائط ختم کرے اور ان کاروباری اداروں کو آسان و نرم شرائط پر قرضہ جاری کریں جس سے ایس ایم ای شعبہ بہتر ترقی کرے گا اور معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے راہ ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیے کل کاروباری اداروں میں 90فیصد ایس ایم ای شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومت ان اداروں کو مضبوط بنانے میں تعاون کرے تو یہ ادارے معیشت کو تیز رفتار ترقی کے راستے پر ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینے سے معیشت کیلئے متعدد فوائد پیدا ہوں گے کیونکہ اس سے صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا، برآمدات میں اضافہ ہو گا، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی ، روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے اور حکومت کے ٹیکس ریونیو میں بھی کافی بہتری آئے گی۔

لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ایس ایم ای شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ایس ایم ایز کیلئے قرضہ سکیموں کے پروشرز تیار کر کے چیمبروں میں تقسیم کرے جس سے تاجر برادری میں ان سکیمیوں کے بارے میں بہتر آگاہی پیدا ہو گی اور وہ ان سکیموں سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں گے۔باصر دائود، احمد مغل، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی