پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 292 پوائنٹس کی کمی

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا جو آخر تک جاری رہا

بدھ 2 مئی 2018 22:50

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 292 پوائنٹس کی کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں بدھ کے روز مندی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا جو آخر تک جاری رہا، جبکہ ایک موقع پر انڈیکس نے دن کی کم ترین سطح 45 ہزار 161 پوائنٹس کی سطح کو بھی چھوا۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی کم دلچسپی نظر آئی اور 5 ارب 20 کروڑ روپے مالیت کے صرف 13 کروڑ 12 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 132 کی قیمتوں میں اضافہ، 223 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔کمرشل بینکنگ کا شعبہ کاروباری حجم میں نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، جبکہ کیمیکل سیکٹر میں 2 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔سب سے زیادہ لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے ایک کروڑ 54 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے، بینک آف پنجاب کے ایک کروڑ 44 لاکھ، بینک الفلاح لمیٹڈ کے ایک کروڑ 8 لاکھ، یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 86 لاکھ اور شبیر ٹائلز اینڈ سریمکس کے 63 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس