راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا تجارتی وفد بیلجیئم کا دورہ کرے گا ،زاہد لطیف خان

دورے کے دوران کانفرنس بھی منعقد کیا جائے گا،تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، صدرراولپنڈی چیمبر آف کامرس

ہفتہ 5 مئی 2018 21:09

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا تجارتی وفد بیلجیئم کا دورہ کرے گا ،زاہد لطیف خان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا تجارتی وفد بیلجیئم کا دورہ کرے گا اور وہاں بزنس کانفرنس بھی منعقد کرے گا، کانفرنس کے موقع پر بی ٹو بی ملاقاتیں بھی ہوں گی اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہارچیمبر کے صدر زاہد لطیف خان نے چیمبر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلجیئم میں پاکستانی سفارتخانہ رابطے میں ہے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تجارتی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان کا امیج بہتر بنانا اور دو طرفہ تجارت کے مواقعوں میں اضافہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلجیئم میں دو طرفہ تجارت بڑھانے کے کثیر مواقع موجود ہیں، پاکستان کو برآمدات میں اضافے کے لیے غیر روایتی شعبوں میں سرمایاکاری کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے ان میں، فارما سیئوٹیکل، ہیلتھ، قیمتی پتھراور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی خاصی مانگ ہے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں بلجیئم پاکستان کے ساتھ پانچواں بڑا شراکت دار ہے دونوں ملکوں کے درمیاں دو طرفہ تجارت کا حجم 884ملین ڈالر کے قریب ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے پاکستان ، ٹیکسٹائل، چمڑا، بے بی سیریل، اور کھیلوں کا سامان بلجیئم کو برآمد کرتا ہے وائس چیئر مین ریجنل کمیٹی خورشید برلاس نے کہا کہ کانفرنس کے موقع پر وہاں کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ ایم او یوز پر بھی دستخط کیئے جائیں گے جس کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانا اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایا کاری لانا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند