شوکت حسین ایس ای سی پی کے چیئرمین مقرر ، عہدے کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 12 مئی 2018 23:22

شوکت حسین ایس ای سی پی کے چیئرمین مقرر ، عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر، شوکت حسین کو ادارے کا چیئرمین مقرر کر دیا ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد شوکت حسین نے ایس ای سی پی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ شوکت حسین انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں اور اکاوئنٹس، مینجمنٹ اور فنانشل شعبے میں بتیس سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے انہیں ستائیس مارچ کو ایس ای سی پی میں کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔ کمشنر تعیناتی سے پہلے وہ ایس ای سی پی میں ہی رجسٹرار آف کمپنیز اور کارپوریٹ کمپلائنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

وہ ستمبر 2000 میں ایس ای سی پی میں بطور جائنٹ رجسٹرار تعینات ہوئے تھے۔ ایس ای سی پی میں اپنے اٹھارہ سالہ کرئیر میں انہوں نے اسلام آباد، کراچی اور پشاور کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر کے انچارج کے طور پر کام کیا۔

علاوہ ازیں بطور ڈائریکٹر، سکیورٹیز مارکیٹ ڈویژن میں بھی کام کرتے رہے۔ انہیں ایس ای سی پی کے زیر انتظام قوانین پر بھی مکمل گرفت ہے جبکہ وہ ایس ای سی پی کے دائرہ کار، طریقہ کار اور مقاصد سے بھی مکمل آگہی رکھتے ہیں۔ ایس ای سی پی میں ملازمت سے پہلے وہ اکاونٹنسی فرم،پبلک اورنجی شعبے میں کے ما لیاتی اداروں اور لسٹڈ کمپنیوں میں کام کرتے رہے۔

ایس ای سی میں میں بطور رجسٹرار آف کمپنیز انہوں نے نئی رجسٹریشن کو آسان بنانے اور رجسٹریشن کے بعد کے مراحل میں سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے کافی کام کیا۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنایا گیا، ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تمام مراحل کو آن لائن کر دیا گیا جبکہ کمپنیوں کی کاسٹ آف بزنس میں بھی نمایاں کمی کی گئی۔ ان اصلاحات کے نتیجے میں ان کے دور میں کمپنیوں میں رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات