ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کیلئے تمام تیاریاں مکمل ،گراں فروش اور کم تولنے والے قبلہ درست کر لیں‘ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی

عوام رمضان بازاروں ،فیئر پرائس شاپس سے معیاری اشیاء کی سستے نرخوں پر خریداری کر سکیں گے‘ میاں عثمان کی زیر صدارت اجلاس

اتوار 13 مئی 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے رمضان المبارک کے سلسلہ میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں ،عوام کو رمضان بازاروں اورفیئر پرائس شاپس کے ذریعے معیاری اشیاء کی سستے نرخوں پر فراہمی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں اور کم تولنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک میں گراں فروشوں کے خلاف موثر کارروائیوں اور دیگر انتظامات کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا ۔چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے تیاریاں جاری تھیں جنہیں حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے پیشگی مذاکرات کئے گئے اور تمام ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں نے حکومت کی کاوشوں میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے ۔ ایسے عناصر کو پیشگی متنبہ کیا جارہا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں اور رمضان المبارک میں عوام کا استحصال کرنے سے باز رہیں ۔

انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں نہ صرف گراں فروشی کرنے والوں بلکہ کم تولنے اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور عوام کی آسانی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات