اقتصادی آتش فشاں کو پھٹنے سے روکنے کیلئے حکومت کوازسر نو پالیسی مرتب کر نا ہو گی‘ خواجہ حبیب الرحمان

ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ خطرے کی گھنٹی ہے،کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں ایکسپورٹ پیکیج میں توسیع نہ کی گئی تو حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ سکتا ہے‘ صدر ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

اتوار 13 مئی 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) ایران پاک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ڈنگ ٹپائو اور ایڈہاک پالیسیوں ،بیرونی قرضوں کی واپسی میں توازن کے فقدان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جس کے منفی اثرات عام آدمی کی زندگی پر بھی مرتب ہوئے ہیں،پانچ سالہ منصوبوں کے نام پر غیر حقیقی اعداد و شمار، ادائیگیوں میں توازن کا مسئلہ، بدانتظامی، سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں میں بے قابو کرپشن کے باعث ملکی وغیر ملکی قرضوں کا حجم روز بروز بڑھ رہا ہے جبکہ تجارتی خسارہ30 ارب ڈالر ہو گیا ہے،اقتصادی آتش فشاں کو پھٹنے سے روکنے کیلئے حکومت کوازسر نو پالیسی مرتب کر نا ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ حبیب الرحمان نے نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے کیونکہ روپے کی بے قدری کے باعث درآمدی خام مال کی قیمت بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے ملک کے اندر تیارہونے والے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پیکیج میں توسیع نہ کی گئی تو حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑ سکتا ہے اس لیے برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار رکھنے کیلئے ایکسپورٹ پیکیج میں توسیع نا گزیر ہے، ایکسپورٹ بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جاسکتے ہیں اور اس طرح آئی ایم ایف کے پاس بھی نہیں جانا پڑے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا