اپریل میں 40 ہزار ٹن خام تیل اور کنڈنسیٹ کی برآمد

فرنس آئل کی پیداوار کی دوبارہ اجازت،در آمد اور استعما ل میں اضافہ متوقع اپریل میں نیفتھا کی بر آمد 33ہزار920ٹن رہی ،مارچ میں 18ہزار946ٹن تھی،انڈسٹری ذرائع

پیر 14 مئی 2018 20:52

اپریل میں 40 ہزار ٹن خام تیل اور کنڈنسیٹ کی برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) گزشتہ ماہ کے دوران پاکستان سے 40ہزار ٹن خام تیل و کنڈنسیٹ کی بر آمد ریکارڈ کی گئی ،انڈسٹری ذرائع کے مطابق مارچ میں بھی ملک سے 40ہزار ٹن خام تیل و کنڈنسیٹ کی بر آمد ریکارڈ کی گئی تھی ،ملک سے خام تیل و کنڈنسیٹ کی بر آمد میں یونائیٹڈ انرجی پاکستان((یو ای پی)اور مول پاکستان سمیت دیگر کمپنیاں شریک ہیں،ملک سے صرف وہی خام تیل بر آمد کیا جاتا ہے جو کہ مقامی طور پر ریفائن نہیں ہوسکتا ،دوسری جانب اپریل میں ملک سے نیفتھا کی بر آمد 33 ہزار 920ٹن رہی جبکہ مارچ میں18ہزار946ٹن نیفتھا بر آمد کیا گیا تھا ،اپریل میں نیفتھا کی بر آمد میں اضافہ مقامی ریفائنریوں کی جانب سے فرنس آئل کی پیداوار بند ہونے کے باعث دیکھا گیا ،تاہم وزارت توانائی کی جانب سے اب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فرنس آئل کی در آمد اور ریفائنریوں کو فرنس آئل کی پیداوار کی دوبارہ اجازت دیدی گئی ہے جس کے بعد نیفتھا کی بر آمد میں کمی متوقع ہے ،وزارت توانائی نے مقامی ریفائنریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں اضافے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں تا کہ پٹرولیم مصنوعات کی در آمدات پر انحصار کم کرکے قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے ،انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی تا جولائی ملک بھر میں موسم گرما کے باعث بجلی کی طلب پوری کرنے کی غرض سے فرنس آئل کی در آمد اور استعما ل میں اضافہ متوقع ہے ۔

۔

Browse Latest Business News in Urdu