پاکستان سے سالانہ چالیس ملین فٹبال ایکسپورٹ ہورہے ہیں

گزشتہ 9ماہ کے دوران 122ملین ڈالر کا خطیر زرِمبادلہ فٹبال ایکسپورٹ کرکے حاصل کیا گیا، اعداد و شمار وزارت تجارت دنیا میں استعمال شدہ دس میں سے سات فٹبال پاکستان کے تیار کرد ہ ہیں

پیر 14 مئی 2018 22:02

پاکستان سے سالانہ چالیس ملین فٹبال ایکسپورٹ ہورہے ہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) دنیا میں استعمال ہونے والے دس میں سے سات فٹبال پاکستان کے تیار کردہ ہیں، یعنی دس میں سے سات فٹبال میڈ ان پاکستان ہیں۔ پاکستان سالانہ چالیس ملین فٹبال ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ گزشتہ 9ماہ کے دوران 122ملین ڈالر کا خطیر زرِمبادلہ فٹبال ایکسپورٹ کرکے حاصل کیا گیا۔ وزارت تجارت سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق فٹبال تیار کرنے والے بڑے کارخانے ایک دن میں 25سے 35ہزار فٹبال تیار کرتے ہیں۔

1982کے فیفا فٹبال کپ کے لئے ٹینگو ہسپان نامی پہلا فٹبال بھی بنانے کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ 1982 کے بعد ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہونے کے باعث پاکستان میں فٹبال ہاتھ سے بنائے گئے۔ اس عرصے کے دوران پاکستان کے یورپین لیگ کے لئے فٹبال بنائے لیکن فٹبال ورلڈ کپ کے آرڈرز پاکستان کے پاس نہیں آئے۔

(جاری ہے)

2014کے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کا فٹبال ''بارزوکا''استعمال ہوا، روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018کے لئے بھی پاکستان فٹبال فراہم کریگا، اس فٹبال کا نام ٹیلسٹار رکھا گیا ہے۔

ٹیلسٹار وہی کمپنی ایکسپورٹ کر رہی ہے جس نے ''بارزوکا''نامی فٹبال ایکسپورٹ کیا تھا، ابھی تک یہ کمپنی دس ملین ٹیلسٹار نامی فٹبال پاکستان سے لے چکی ہے۔ پاکستان فٹبال ٹیکنالونی میں اس وقت چین، امریکہ اور ویتنام کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان فٹبال ورلڈ کپ کے آرڈرز ٹیکنالوجی کی بنیاد پر حاصل کر رہا ہے۔ تکنیکی حوالے سے پاکستان کا یہ فٹبال سب سے اعلیٰ ہے۔

یہ وہ پہلا فٹبال ہے جس میں ایک چپ نصب کیجاتی ہے۔ فٹبال کے ساتھ ایک چپ اور موبائل ایپ دی جاتی ہے۔ جسے موبائل پر انسٹال کرتے ہی فٹبال کا تمام ڈیٹا چپ کے ذریعے موبائل پر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر فٹ کو لگنے والی ہر ہٹ کے بعد اس کی ٹریجیکٹری Trajectory کا ریکارڈ رکھتا ہے، جس سے کھلاڑی کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اسی وجہ سے اس بال کو Speaking Ballبھی کہا جاتا ہے۔ چونکہ یہ بال اپنے کھلاڑی کے ساتھ communicaiton کر رہا ہوتا ہے۔ یہ امر پاکستان کے لئے باعث فخر ہے کہ دو ورلڈ کپ کے لئے پاکستان فٹبال مہیا کئے۔ 05-18/--317

Browse Latest Business News in Urdu

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا