نواز شریف کے بیان کے بعد سب کچھ ڈوب گیا، ملکی معیشت سے متعلق مسلسل دوسرے بری خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مسلسل مندی کا رحجان ، کے ایس ای-100 انڈیکس 39 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 460 پر بند ہوا

منگل 15 مئی 2018 21:18

نواز شریف کے بیان کے بعد سب کچھ ڈوب گیا، ملکی معیشت سے متعلق مسلسل دوسرے بری خبر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مسلسل مندی کا رجحان رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 39 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 460 پر بند ہوا۔پی ایس ایکس میں کاروباری دن کے آغاز میں ہی تنزلی دیکھی گئی اور انڈیکس 650 پوائنٹس گر کر دن کی کم تر سطح 41 ہزار 845 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم دن کے اختتام سے قبل بہتری آئی۔

جے ایس مارکیٹ ریسرچ کے مطابق ‘اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان کمرشل بینکوں کی وجہ سے کاروبار میں بہتری آئی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس میں 347 کمپنیوں کے کاروبار میں 170 کے لین دین میں اضافہ، 152 کے کاروبار میں کمی اور 25 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا۔سیمنٹ کا شعبہ دن بھر کاروبار میں 41 ملین حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔کمپنیوں کے کاروبار میں فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک کروڑ 69 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر رہی، بینک آف پنجاب ایک کروڑ 23 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، پاکستان الیکٹرون لمیٹڈ ایک کروڑ 18 لاکھ حصص کے لین دین کے ساتھ تیسرے نمبر پر سرفہرست کمپنی ہے۔دیوان سیمنٹ لمیٹڈ 84 لاکھ حصص اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ 80 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست پانچویں کمپنی رہی۔۔

Browse Latest Business News in Urdu