پنجاب میں 309رمضان بازار قائم کرنیکا فیصلہ ، ڈپٹی کمشنرزکو فنڈزجاری کردئیے گئے

چینی 46،اور آٹے کا 10کلو کا تھیلا 250روپے میں دستیاب ہوگا،5لاکھ ٹن گندم کی منظوری دیدی گئی، دال چنا ، بیسن ، کیلا،کھجور،سیب ودیگر شیاء خورونوش مارکیٹ سے 20روپے کلو رعایتی نرخوں پرمیسر ہونگے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو رمضان بازاروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری ، صوبائی وزراء اورسیکرٹریز بھی دورے کرینگے

بدھ 16 مئی 2018 23:10

پنجاب میں 309رمضان بازار قائم کرنیکا فیصلہ ، ڈپٹی کمشنرزکو فنڈزجاری کردئیے گئے
لاہور۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو سستے داموں اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے صوبہ بھرمیں 309رمضان بازار قائم کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے درکار فنڈز کا جاری کردئیے گئے ہیں ،معیاری اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

رمضان بازاروں میں چینی 46روپے کلو ، 10کلو آٹے کا تھیلا 250روپے میں جبکہ مختلف دالوں، بیسن ، کھجور ، سیب اور دیگر اشیاء ضروریہ مارکیٹ سے 20روپے کلوتک ارزاں نرخوں پر دستیاب ہونگی ۔انہوں نے یہ بات یہاں سول سیکرٹریٹ میں رمضان پیکج2018ء کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ،متعلقہ محکموںکے سیکرٹریز اور قانون نافذ کرنیوا لوں اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ بازاروں میں سستے داموں آٹافراہم کرنے کیلئے 5لاکھ ٹن گندم کے اجراء کی منظوری دیدی گئی ہے 2دن بعد آٹا 10اور 20کلو کی پیکنگ میں گرین بیگز میں دستیاب ہوگا ۔انہوں نے ویڈیو لنک خطاب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو رمضان بازاروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بازاروں کے قیام کیلئے ایسی جگہوں کا انتخاب کیا جائے جہاں عوام کو آمدورفت میں کسی دشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کوتاہی پرانچارج بازاراو رڈپٹی کمشنربراہ راست ذمہ دار ہونگے۔ ملک ندیم کامران نے کہا کہ صوبہ بھرمیں قائم کئے جانیوالے رمضان بازاروں میں عوام کوفراہم کردہ سہولیات،اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور ان کے معیار کی چیکنگ کیلئے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز اچانک دورے کرینگے اور بازاروں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ