بینک الفلاح لمیٹڈ نے افغانستان میں اپنے آپریشنز کی عزیزی بینک کو منتقلی کے لیے معاہدہ کرلیا

بدھ 16 مئی 2018 23:03

بینک الفلاح لمیٹڈ نے افغانستان میں اپنے آپریشنز کی عزیزی بینک کو منتقلی کے لیے معاہدہ کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) بینک الفلاح لمیٹڈ نے 14مئی 2018کو دبئی میں منعقدہ تقریب میں افغانستان میں اپنے آپریشنز کی منتقلی کے لیے افغانستان کے صف اول کے بینکاری ادارے عزیزی بینک کے ساتھ ایک معاہدہ کرلیا ہے ۔ بینک الفلاح کے افغانستان آپریشنز کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 31مارچ 2018تک 15.3ارب افغانی تھی۔ اس منتقلی سے بینک الفلاح افغانستان کے ملازمین اور ریٹیل شاخیں بھی عزیزی بینک کا حصہ بن جائیں گی۔

عزیزی بینک کا اس خطے میں خدمات کا تجربہ بینک الفلاح کے صارفین کو ان کی توقعات کے مطابق معیاری خدمات کی فراہمی جاری رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ساتھ ہی بینک الفلاح کو اپنی سب سے بڑی جغرافیائی مارکیٹ پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ دونوں ممالک میں ضروری ریگولیٹری منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

معاہدے پر بینک الفلاح کے سی ای او نعمان انصاری اور عزیزی بینک کے سی ای او محمد سالم عمید نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلیٰ انتظامی عہدیدار بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینک الفلاح کے سی ای او نعمان انصاری نے کہا کہ ’’میں بینک الفلاح کے افغانستان میں آپریشنز کو افغانستان کے صف اول کے بینکاری ادارے، عزیزی بینک کو منتقلی کے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

یہ معاہد ہ تمام خطوں میں جہاں بینک الفلاح خدمات فراہم کررہا ہے صارفین کو اعلیٰ معیاری خدمات کے ذریعے انھیں بہترین تجربے کی فراہمی کی ہماری ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ مقامی تجربہ صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے ضروری معیار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ہم پر اعتماد ہیں کہ عزیزی بینک کے تجربہ اور مقامی مارکیٹ سے متعلق علم سے ہمارے صارفین کو عزیزی کے ساتھ ہمارے باہمی بینکاری تعلق سے بہترین فوائد حاصل ہوسکیں گے ۔

‘‘عزیزی بینک کے سی ای او محمد سالم عمیدنے اپنے خطاب میں کہا: ’’ہم آج بے حد فخر محسوس کررہے ہیں۔ آپریشنز کی منتقلی سے ہم افغانستان کے سب سے بڑے بینک بننے کی جانب اپنے سفر میں اہم پیش رفت کرسکیں گے۔ صارفین کو اولیت دینے اور انھیں بہترین خدمات کی فراہمی کی بینک الفلاح کی شہرت اور عزیزی بینک کا ملک میں وسیع نیٹ ورک کے ذریعے متعدد خدمات کی فراہمی کا تجربہ ہمیں اپنے صارفین کو بہترین بینکاری خدمات کی فراہمی میں مدد دے گا۔‘‘تقریب میں مالیاتی مشیران گرانٹ تھرونٹن اور قانونی مشیران آر آئی اے اے بارکر جلیٹ بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند